Maktaba Wahhabi

106 - 130
کرنے کے کام اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت : حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ’’ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے نکل رہے تھے کہ ہماری ملاقات مسجد کے کواڑ کے پاس ایک آدمی سے ہوئی ۔ اس نے سوال کیا ، یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! قیامت کب ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ تم نے قیامت کے لیے کیا تیاری کی ہے ؟‘‘ فرماتے ہیں :گویا کہ اس آدمی نے اس چیز کو سخت سمجھا۔ پھر اس نے کہا :’’ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : میں نے اس کے لیے نہ تو بہت زیادہ نمازیں تیار کی ہیں ،نہ روزے، اور نہ ہی صدقات۔لیکن اتنا ہے کہ میں اللہ اور اللہ کے رسول سے محبت کرتا ہوں ۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا: ’’تم اسی کے ساتھ ہو جس سے تم محبت کرتے ہو۔‘‘ (متفق علیہ) اوربخاری میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اللہ کی قسم ! تم میں سے کوئی ایک اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا یہاں تک کہ میں اسے اپنی اولاد، اپنے والدین اور تمام لوگوں سے بڑھ کر محبوب نہ ہو جاؤں ۔‘‘ اس سے یہ مقصود نہیں کہ فارغ وقت میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی جائے ، اور چھٹیاں ختم تو یہ محبت بھی ختم ۔ نہیں ہر گز نہیں ؛ بلکہ ان دنوں میں محبت کے کاموں کا خود کو پکا عادی بنایا جائے تاکہ جان چلی جائے ، مگر یہ محبت ہاتھ سے نہ جائے ، اور یہی اصل
Flag Counter