Maktaba Wahhabi

109 - 130
’’جس نے قرآن سے محبت کی وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے ۔‘‘ (رواہ الطبرانی) حفظ ِ حدیث : ترمذی میں ہے ر سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’اللہ تعالیٰ اس آدمی کو سر سبز وشاداب رکھے جس نے میری حدیث سنی اور اسے یاد کر لیا ، اور ایسے ہی لوگوں تک پہنچایا جیسے اس نے سنا تھا ۔ پس کتنے ہی وہ لوگ جن کو بات پہنچائی جائے وہ حدیث سننے والے سے زیادہ یاد رکھنے والے ہوتے ہیں ۔‘‘ خودبھی اور اپنی اولاد کو حدیث یاد کرانے کے لیے اہتمام کیجئے ؛ اور کوئی ایک مختصر کتاب جیسے اربعین نووی ، اربعین جہاد،زاد الطالبین، حصن المسلم کا انتخاب کیجئے ۔ اور آخری کتاب بہت بہتر ہے ۔ دعوت دین: ارشاد الٰہی ہے : ﴿وَلْتَکُنْ مِّنْکُمْ اُمَّۃٌ یَّدْعُوْنَ اِلَی الْخَیْرِ وَ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴾ (آل عمران :۱۰۴) ’’ تم میں ایک ایسی جماعت ضرور ہونی چاہیے جو لوگوں کو نیکی کی دعوت دے اور بھلائی کا حکم دے اور برائی سے منع کرے۔ ‘‘ برادر محترم ! ہم میں سے ہر ایک کواللہ تعالیٰ نے بقدر وسعت علمی تبلیغ دین کا مکلف ٹھہرایا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( بَلِّغُوْا عَنِّي وَلَوْ آیَۃً۔)) (صحیح/ جامع ترمذی) ’’ میری طرف سے کسی کو ایک آیت بھی یاد ہو تو سے آگے پہنچاؤ۔‘‘
Flag Counter