Maktaba Wahhabi

123 - 130
دعائیں و اذکارہیں ؛ جن میں ہمارے لیے سرا سر خیر ہی خیر ہے ؛ ان کا اہتمام کیجیے۔ صالحین کی مجلس اوراللہ تعالیٰ کے لیے محبت: کیونکہ انسان پران کی محفل کا اثر اس پر باقی رہتا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((مَثَلُ الْجَلِیْسِ الصَّالِحِ کَمَثَلِ صَاحِبِ الْمِسْکِ ، إِنْ لَمْ یُصِبْکَ مِنْہُ شَيْئٌ أَصَابَکَ مِنْ رِیْحِہٖ، وَمَثَلُ الْجَلِیْسِ السَّوْئِ کَمَثَلِ صَاحِبِ الْکِیْرِ ، إِنْ لَمْ یُصِبْکَ مِنْ سَوَادِہٖ أَصَابَکَ مِنْ دُخَانِہٖ۔)) (صحیح ابو داؤد ) ’’ اور اچھی صحبت کی مثال کستوری والے کی ہے ، اگر آپ کو اس سے کچھ بھی نہ ملا، تب بھی خوشبو ضرور آپ کو پہنچے گی ۔ اور بری مجلس کی مثال بھٹی والے کی ہے ، اگر آپ کو اس کی سیاہی نہ لگی تو دہوئیں سے ضرور تکلیف ہوگی۔‘‘ اور فرمایا : ((اَلرَّجُلُ عَلیَ دِیْنِ خَلِیْلِہٖ ، فَلْیَنْظُرْ أَحَدُکُمْ مَنْ یُخَالِلْ۔)) (ابو داؤد) ’’ انسان اپنے ہمراہی کے دین پرہوتا ہے، پس چاہیے کہ وہ دیکھے کس کو ہمراہ کیے ہے ۔‘‘ اس معنی میں دیگربہت ساری احادیث ہیں ۔ کسی شاعر نے بہت خوبصورت انداز میں کہا: جمال ہم نشین در من اثر کرد ورنہ من ہمہ خاکم کہ ہستم اورعربی شاعر کہتا ہے: فَتَشَبَّہُوْا بِالْکَرَامِ إِنْ لَمْ تَکُوْنُوْا مِثْلَہُمْ إِنَّ التَّشَبُہَ بِالْکَرَامِ فَلَاحٌ
Flag Counter