Maktaba Wahhabi

28 - 130
بھلا وہ بھی کیا زندگی ہے ؟ فراغت شیطانی وسائل میں سے ایک وسیلہ ہے جس میں وہ انسان کو مختلف وسوسوں میں مبتلا کرتا رہتا ہے ، وہ انسان کی جنسی خواہشات میں اشتعال پیدا کرتا اور انہیں حرکت دیتا ہے ، کیونکہ کوئی بھی ہو کھلا بے کار وقت سے شیطانی وسوسوں میں پھنسا دیتا ہے اور خطرناک نفسیاتی اندیشوں میں ڈال دیتا ہے ، فراغت ، فکرو عقل اور جسمانی قوتوں کے لیے ایک قاتل بیماری ہے کیونکہ نفس کے لیے حرکت و عمل ضروری ہے اور جب یہ نہ ہوں گے تو عقل و ذہن کند اور دماغ موٹا ہوجائے گا ، حرکِ نفس کمزور پڑ جائے گی اور دل پر غلط افکار کا تسلط ہوجائے گا ۔ تعطیلاتِ گرما کے نقصانات: موسمِ گرما کی تعطیلات میں یہ فراغت ایک حقیقی اور واضح مسئلہ بن کر سامنے آئی ہے ، کیونکہ نوجوانوں کو فرصت کا طویل وقت ملتا ہے جسے کسی سنجیدہ و مفید کام میں صرف کرنے کے لیے ان کے سامنے کوئی راستہ نہیں ہوتا ، ایسی فرصت و فراغت کبھی کبھی بڑی قاتل ثابت ہوتی ہے ، بلکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ فراغت کا وقت مختلف انحرافات کا بنیادی سبب ہوتا ہے ، منشیات کے عام پھیل جانے کی مثال ہی اپنے سامنے رکھ لیں جو کہ بکثرت اسلامی معاشروں میں بھی عام ہوگئی ہیں یہ دراصل فراغت کے اوقات نوجوانوں پر صحیح کنٹرول نہ ہونے کا ہی نتیجہ ہے ۔ وہ نوجوان جو فارغ و بیکار ہو وہ دوسروں کا جلد اور بآسانی شکار ہوجاتا ہے ، ان لوگوں کے حالات پڑھ کر دیکھ لیں جو فاسد افکار اور اباحی نظریات کے مالک لوگوں کے ہاتھوں شکار ہوئے ، آپ کو ان میں زیادہ تر وہی لوگ ملیں گے جو فراغت کے مسئلہ سے دوچار تھے ، ماہرین و علمائِ معاشرت گواہ ہیں کہ جرائم اوراخلاقی مسائل کی نسبت کسی بھی جگہ اور زمانے میں فراغت کے زیادہ ہونے سے بڑھ جاتی ہے ، نوجوان طبقے کا فراغت کے اوقات کو پر کرنے کے لیے مکمل نگرانی اور راہنمائی کے بغیر سڑکوں اور بازاروں میں بلاوجہ گھومنا پھرنا عام ہوجاتا ہے ، وہ اپنا وقت ضائع کرتے پھرتے اور عورتوں کو تاڑتے جھانکتے رہتے ہیں ، قہوہ خانوں
Flag Counter