Maktaba Wahhabi

60 - 130
شب و روز مسلم یہ شب و روز اور ماہ و سال عمروں کے پیمانے اوراعمال بجالانے کے اوقات ہیں ؛ جو آہستہ آہستہ کرکے ختم ہوتے چلے جاتے ہیں ۔ہر گزرنے والا لمحہ ہمیشہ کے لیے ہم سے الوداع ہورہا ہوتا ہے ، جس نے دوبارہ کبھی نہیں ملنا ۔ موت کا فرشتہ دن رات چلتا رہتاہے اور جس کی موت کا وقت آجائے اوراس کے دن پورے ہو گئے ہوں ؛ اس سے اسے ایک ساعت (گھڑی) کے لیے بھی مؤخر نہیں کیا جاتا ۔ شب وروز کا مجموعہ تمہارے اعمال کی حفاظت کرنے والا خزانہ ہے اور قیامت کے دن ہر شخص اپنے تمام چھوٹے بڑے اعمال کو اپنے سامنے موجود پائے گا ۔ اوراللہ تعالیٰ ندا لگوائیں گے : ’’ اے میرے بندو ! یہ تمہارے اعمال ہیں جنہیں میں نے گنوا کر جمع کروا رکھا ہے اور اب ان کا پورا پورا بدلہ دوں گا ۔ جو خیر و بھلائی پائے وہ اللہ تعالیٰ کا شکربجا لائے اور جو کچھ (شر) پائے وہ سوائے اپنے نفس کے کسی کو ملامت نہ کرے۔‘‘ (صحیح مسلم ) عقل مند کو چاہیے کہ وہ اچھی طرح دیکھ لے اس نے اپنے ابدی خزانے میں کیا بھیجا اور کیا نہیں بھیج سکا؟ فکرو تدبر کے چند لمحات آپ کی زندگی میں انقلاب کی بنیاد ہوسکتے ہے۔ ٭٭٭ زندگی کیا لذتِ عصیاں کی ناداں غور کر برق رو دھارے پہ تنکا ہے جویوں بہہ جائے گا
Flag Counter