Maktaba Wahhabi

61 - 130
فرصت کی گھڑیاں اور لوگوں کی اقسام اتنی بڑی رنگا رنگ کائنات میں رنگا رنگ لوگ موجودہیں ؛اورہر ایک انسان کو دیکھ کرکہنا پڑتا ہے : ھر گل بو جداگانہ باشد کائنات کا ہر شخص قدرت کا ایک حسین پھول ہے ، جس کی خوشبو دوسرے پھول کی خوشبو سے مختلف ہے۔ اس اختلافِ فکرو نظر کی وجہ سے اختلافِ عمل وکردار بھی سامنے آتا ہے۔ ایسے لمحات میں کچھ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی پیدائش کے مقصد کو جان لیا، اور اس وقت کو اللہ کی عبادت کے لیے خاص کردیا۔وہ لوگ کہ : ٭ جنہوں نے مفید کتابوں کے مطالعہ سے وقت کو غنیمت بنایا۔ ٭ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں وقت گزارا،اوردعوتِ اسلام پھیلانے میں کردار ادا کیا ۔ ٭ اپنے والدین کی خدمت اور عزیز واقارب کی زیارت کے موقع غنیمت جانتے ہوئے استفادہ کرلیا ۔اور صلہ رحمی کا حق ادا کیا ۔ ٭ اسلام اور مسلمانوں کی طرف سے بیرونی اخلاقی اور فکری حملوں کا دفاع کیا ۔ یہی لوگ حقیقت میں کائنات کے بہترین لوگ ہیں کیونکہ ان کے پیش نظر اللہ کی رضامندی اور اسلام کی سربلندی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔ اور اسی کے لیے ان کی تمام تر کوششیں ہیں ۔ ٭ اس کے برعکس کتنے ہی لوگوں نے نہ ہی گناہ کیا ،اور نہ ہی نیکی کمائی ، وقت گزر گیا۔
Flag Counter