Maktaba Wahhabi

76 - 130
زندگی سے لطف اٹھائیں جب زندگی سے فائدہ اٹھانے کی بات کرتے ہیں تو وقت ضائع کرنے والے کہہ دیتے ہیں : ذکر اللہ ، کار جہاں یاد رفتگاں دو دن کے اس قیام میں کیا کرے کوئی لیکن وہ اس بات کو بھول جاتے ہیں یا جان بوجھ کر اس سے چشم پوشی کر لیتے ہیں کہ اسی چار روزہ حیات مستعار میں لوگ موجد اور فلاسفر بن گئے ، محدث و مفسر بنے ، ولی اللہ اور بزرگ دین کہلائے ، دین و دنیا کے مالک بنے۔ جہاں میں ان کی ناموری کا سکہ چلنے لگا۔ان میں سے کتنے ہی لوگ ایسے تھے جن کا بچپن یا لڑکپن انتہائی کسمپرسی اور ناداری میں گزرا۔ اگر تن چھپانے کو کپڑا میسر تھا تو بطن بھرنے کے لیے کھانے سے محروم تھے؛ کتنے ہی ایسے تھے جنہیں رات کو صرف آسمان کی چھت ہی میسر ہوتی تھی۔ مگر آگے چل کر انہوں نے محنت کی ؛ اپنے وجود کا بامقصد بنانے کی کوشش کی ؛ اور کام و محنت کو اپنا مشن بنالیا ؛ آج ایک دنیا ان کی محنت و کوشش کی مرہون منت ہے ۔ یہ جان لینا چاہیے کہ وقت ہم سب کے پاس ایک ہی طرح آتا ہے۔ بالکل ایک مخلص دوست کی طرح ، مگر بھیس بدل کر ،قیمتی اورگراں قدر تحفے لے کر۔ اگر ہم اسے نہ پہچان سکیں اور اس کی قدر نہ کریں تو وہ چپ چاپ بغیر شکوہ کیے اپنے تحائف لے کر واپس لوٹ جاتا ہے۔ یہی حال ذہن میں رکھیں ۔ وقت سے اگر فائدہ نہ اٹھایا تو وہ بھی چلا جاتا ہے ، اور پھر کبھی بھی اس روپ میں واپس نہیں آتا۔ ہاں ایک نئی صبح نئے تحائف اور نئی امیدوں
Flag Counter