Maktaba Wahhabi

80 - 130
ان ڈور اور آوٹ ڈور گیمز جن میں وقت کا بے جا اسراف ہے؛مثلاً: رات گئے تک ٹیبل ٹینس، ٹینس، کرکٹ، کبڈی، ہاکی اور دیگر میچ کھیلنا ۔ ہر ایک کام کو اس کی حدود میں کیا جائے توبہتر ہے۔ نماز کو مناسب وقت دیں : جو لوگ نماز پڑھتے ہیں اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ نماز کو اس کا مناسب وقت نہیں دیتے ۔ اور نہ ہی اس کے ارکان کو صحیح طریقہ سے ادا کرتے ہیں ۔رکوع اور سجدہ پوری طرح ادا نہیں کرتے ۔ اور نہ ہی پوری توجہ اور خشوع و خضوع کے ساتھ نماز ادا کرتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ جہاں باجماعت نماز ادا کرنے کا اجروثواب ستائیس درجہ بڑھ کر ہے ، وہیں پر بے توجہی اور لاپرواہی سے پڑھی ہوئی نمازیں نمازی کے منہ پر موڑ کر مار دی جاتی ہیں ، اور وہ نمازیں بددعائیں کرتی ہیں ، اور کہتی ہیں : ’’اے نمازی ! اللہ تعالیٰ تجھے ایسے تباہ و برباد کردے جیسے تونے مجھے تباہ و برباد کردیا ۔‘‘ ایسے ہی لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّینَo الَّذِیْنَ ہُمْ عَنْ صَلَاتِہِمْ سَاہُوْنَo الَّذِیْنَ ہُمْ یُرَآئُ وْنَ﴾ (الماعون:۴۔۶) ’’ پس ان نمازیوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے ۔وہ جو اپنی نما زسے غافل ہیں ۔ وہ جو دکھاوا کرتے ہیں ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ اس انسان کی نماز قبول نہیں ہوتی جو غفلت میں اور بے پرواہی کے ساتھ نماز پڑھتا ہے ۔‘‘
Flag Counter