Maktaba Wahhabi

81 - 130
ڈرامہ سیریل ، فلم بینی اورٹی وی پر وقت گزارنا: گھر گھر گندی فلمیں ، فحاشی، عریانی اور بے حیائی کے پروگرام، بے پردہ ہی نہیں ، بلکہ گناہوں کی دعوت دینے والی عورتیں اورصورتیں اصل میں ایک بڑے عذاب کا پیش خیمہ ہیں ۔ایسے ہی اسباب کے بعداللہ تعالیٰ کا عذاب دینے کا وعدہ سچ ثابت ہوتا ہے ، اور عذاب آکر رہتاہے مگر اس کو ثقافت، تہذیب اور تفریح ودل لگی کے نام پر بڑے آرام سے قبول کیا جارہا ہے ؛إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون۔ ہر گھر میں ٹی وی اور ڈش ایک خطرناک مرض اور فحاشی کے اڈے کی صورت میں قدم جما چکا ہے۔ اب بات اس سے آگے بڑھ گئی ہے ، جو لوگ ڈش نہیں خریدسکتے ، وہ کیبل کی صورت میں یہ رستا ہوا ناسور اپنے اہل خانہ ، بچوں اور بچیوں کو بصد خوشی بطور تحفہ دے رہے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اس امت میں بھی لوگوں کی شکلیں بگڑیں گی، اور زمین میں دہنسنے کے واقعات پیش آئیں گے ؛ لوگوں نے پوچھا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کب ہوگا؟ آپ نے فرمایا: جب شراب سر عام پی جانے لگے، فحاشی بے حیائی اور گانا بجانا عام ہوجائے ۔‘‘ (صحیح/ابن ماجہ ) اور یہ چیز اب اس امت میں انتہائی کثرت کے ساتھ ہے ۔ حقیقتاً ڈش اور کیبل عالمی یہودی سازش کا حصہ ہیں ؛جن سے مقصود اخلاقی اقدار کی پامالی، اخلاقی گراوٹ کو عام کرنا، اورعوام کوبرائی پر لاناہے۔ یہ جہنمی ہرکارے، شیطانی نمائندے اپنی کامل توجہ بگاڑ پیدا کرنے میں لگا ئے ہیں ۔ایسے لوگوں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿اِِنَّ الَّذِیْنَ یُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِیْعَ الْفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ﴾ (النور:۱۹) ’’بے شک جو لوگ مومنین میں فحاشی پھیلانا چاہتے ہیں ،ان کے لیے دنیا اور
Flag Counter