Maktaba Wahhabi

163 - 532
تیسرامبحث: اخلاص کا نور اور اخروی عمل سے دنیاطلبی کی تاریکیاں پہلا مطلب:اخلاص کا نور پہلا مسلک:اخلاص کا مفہوم: اخلاص کی لغوی تعریف(مفہوم): ’’خلص یخلص خلوصاً‘‘کے معنیٰ صاف ہونے اور آمیزش کے زائل ہوجانے کے ہیں،کہا جاتا ہے:’’خلص من ورطتہ‘‘ یعنی وہ اپنے بھنور سے محفوظ رہا اور نجات پاگیا،اور کہا جاتا ہے:’’خلصہ تخلیصاً‘‘ یعنی اس نے اسے چھٹکارا ور نجات دلوایا۔اوراطاعت میں اخلاص کے معنیٰ ریاکاری ترک کردینے کے ہیں[1]۔ اخلاص کی حقیقت(اصطلاحی تعریف): اخلاص کی حقیقت یہ ہے کہ بندہ اپنے عمل سے محض اللہ واحد کی قربت کا طالب ہو۔ اہل علم نے اخلاص کی کئی تعریفیں ذکر کی ہیں جو ایک دوسرے سے قریب قریب ہیں: 1- ایک تعریف یہ کی گئی ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو اطاعت میں تنہا مقصود جاننا اخلاص کہلاتا ہے۔ 2- ایک تعریف یہ کی گئی ہے کہ اخلاص یہ ہے کہ بندہ کے اعمال ظاہر و باطن ہر دو صورت میں برابر ہوں،اور ریاکاری یہ ہے کہ بندے کا ظاہر اس کے باطن سے بہتر اور اچھاہو،اور سچا اخلاص یہ ہے کہ بندے کا
Flag Counter