Maktaba Wahhabi

203 - 532
قُلُوبِكُمْ[1]۔ اعراب(بادیہ نشینوں)نے کہا کہ ہم ایمان لے آئے ‘ آپ کہہ دیجئے کہ تم ابھی مومن نہیں ہوئے ہو‘ بلکہ تم یہ کہو کہ تم اسلام لائے ہو ‘ ایمان ابھی تک تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا ہے۔ دوسرا مسلک:دین اسلام کے مراتب: اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک مسلمان کے لئے دین اسلام کی جن بنیادوں کا علم حاصل کرنا اور ان پر عمل کرنا واجب ہے وہ تین ہیں:بندے کا اپنے رب کو جاننا‘ اپنے دین کو جاننا اور اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت حاصل کرنا‘ چنانچہ اسلام دین کی بنیادوں میں دوسری بنیاد ہے،اور اس کے تین مراتب ہیں:اسلام،ایمان اور احسان،پھران تینوں مراتب میں سے ہر مرتبہ کے کچھ ارکان ہیں جو درج ذیل ہیں: 1ول:اسلام کا مرتبہ‘ اور اس کے پانچ ارکان ہیں:اس بات کی شہادت کہ اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں‘ اور محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اللہ کے رسول ہیں،نماز قائم کرنا،زکاۃ ادا کرنا‘ ماہ رمضان کے روزے رکھنا اور جسے خانہ کعبہ تک پہنچنے کی استطاعت ہو اس پر اس کا حج کرنا،کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرئیل علیہ الصلاۃ و السلام کے سوال کے جواب میں فرمایا تھا: ’’ الإسلام أن تشھد أن لا إلہ إلا اللّٰه وأن محمدا رسول اللّٰه،وتقیم الصلاۃ،وتؤتي الزکاۃ،وتصوم رمضان،وتحج البیت إن استطعت إلیہ سبیلاً‘‘[2]۔ اسلام یہ ہے کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کرو‘ زکاۃ دو‘ ماہ رمضان کے روزے رکھو اور اگر تمہیں اللہ کے گھر(کعبہ)تک پہنچے کی طاقت ہوتو اس کا حج کرو۔ نیز عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث ہے ‘ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:
Flag Counter