Maktaba Wahhabi

287 - 532
تم لوگ ضرور بالضرور اپنے سے پہلے لوگوں کی راہوں کی پیروی کروگے،بالشت بہ بالشت اور ہاتھ بہ ہاتھ،یہاں تک کہ اگر وہ کسی گوہ کے سوراخ میں داخل ہوں گے تو ان کی پیروی میں تم اس میں بھی داخل ہوگے،ہم نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !کیا یہود و نصاریٰ کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ پھر اور کس کی؟‘‘۔ نفاق کا شرعی مفہوم: جیساکہ امام ابن کثیر رحمہ اللہ نے فرمایا ہے:’’ نفاق کے معنیٰ خیر ظاہر کرنے اور شر چھپانے کے ہیں،اور اس کی کئی قسمیں ہیں: (1)نفاق اعتقادی:اس کا مرتکب ہمیشہ ہمیش جہنم میں رہے گا۔ (2)نفاق عملی:یہ بڑے بڑے کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔ ابن جریج فرماتے ہیں:’’منافق کے گفتار و کردار‘ ظاہر و باطن‘ مدخل و مخرج اور حاضر و غائب میں تضاد ہواکرتا ہے‘‘[1]۔ نفاق کی دو قسمیں ہیں: 1- نفاق اکبر:جو منافق کو ملت اسلامیہ سے خارج کردیتا ہے۔ 2- نفاق اصغر:جو اسے ملت سے خارج نہیں کرتا[2]۔ دوم:زندیق کا مفہوم: ’’زندیق‘‘(زائؔ کے کسرہ کے ساتھ)فرقۂ ثنویہ کے فرد‘ یا نور و ظلمت کے قائل‘ یا ربوبیت اور یوم آخرت کے منکر‘ یا کفر چھپانے اور ایمان ظاہر کرنے والے کو کہتے ہیں[3]۔
Flag Counter