Maktaba Wahhabi

315 - 532
کی پیروی کانام ہے[1]۔ ثالثاً:جماعت کا مفہوم: جماعت کا لغوی مفہوم:’’جماعت‘‘عربی زبان میں مادہ ٔ ’’جمع‘‘ سے ماخوذ ہے،جس کے معنی جمع کرنے،اتفاق کرنے اور اکٹھا ہونے کے ہیں،جو تفرقہ و اختلاف کی ضد ہے،علامہ ابن فارس رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’جیم،میم اور عین کا مادہ کسی شے کے ملنے اور اکٹھے ہونے پر دلالت کرتا ہے،کہا جاتا ہے:’’جمعت الشي ء جمعاً‘‘ یعنی میں نے فلاں شے کو اکٹھا کر دیا [2]۔ اور علماء عقیدہ اسلامیہ کی اصطلاح میں ’’جماعت‘‘ سے مراد امت کے سلف صالحین یعنی صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم،تابعین،اور قیامت تک ان کی صحیح اتباع اور پیروی کرنے والے وہ جملہ افراد ہیں جنھوں نے کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسی حق اور صحیح شاہراہ پر اتفاق کیا ہے[3]۔ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:’’جماعت وہ ہے جو حق کی موافقت کرے،خواہ تنہا آپ ہی کیوں نہ ہوں‘‘۔ نعیم بن حمادرحمہ اللہ(اس کی وضاحت کرتے ہوئے)فرماتے ہیں:’’یعنی جب جماعت میں فساد و بگاڑ پیدا ہوجائے،تو آپ پر ضروری ہے کہ فساد و بگاڑ سے پہلے جماعت جس منہج اور عقیدہ پر گامزن تھی اسی پر قائم رہیں،اس صورت میں اگر آپ تنہا ہیں تو تنہا آپ ہی جماعت شمار ہوں گے‘‘[4]۔ دوسرا مسلک:اہل سنت کے نام اور ان کے اوصاف: (1)اہل سنت وجماعت:یہ وہ لوگ ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے
Flag Counter