Maktaba Wahhabi

70 - 532
دوسرا مطلب:نور وظلمات سنت نبویہ میں احادیث نبویہ میں نور ‘ اس کے حصول کی ترغیب ‘اللہ عزوجل سے اس کے سوال کرنے کاذکر آیا ہے اسی طرح تاریکیوں اور ان کے اسباب کا ذکر بھی آیا ہے،اس سلسلہ میں چند احادیث وآثار حسب ذیل ہیں: (1)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دعا میں فرماتے تھے: ’’اللّٰهم اجعل في قلبي نوراً،وفي لساني نوراً،وفي سمعي نوراً،وفي بصري نوراً،ومن فوقي نوراً،ومن تحتي نوراً،وعن یمیني نوراً،وعن شمالي نوراً،ومن أمامي نوراً،ومن خلفي نوراً،واجعل في نفسي نوراً،وأعظم لي نوراً،وعظم لي نوراً،واجعل لي نوراً،واجعلني نوراً،اللھم أعطني نوراً،واجعل في عصبي نوراً،وفي لحمي نوراً،وفي دمي نوراً،وفي شعري نوراً،وفي بشري نوراً‘‘[1]۔ اے اللہ میرے دل میں،میری زبان میں،میرے کان میں،میری آنکھ میں،میرے اوپر سے،میرے نیچے سے،میرے دائیں سے،میرے بائیں سے،میرے آگے سے،میرے پیچھے سے نور بنا دے،میری ذات میں نور بنا دے،میرے نور کو بڑا اور باعظمت بنا دے،میرے لئے نور بنا دے،مجھے نور بنا دے،مجھے نور عطا فرما،اور میرے اعصاب میں،میرے گوشت میں،میرے خون میں،میرے بال میں اور میری جلد میں نور بنادے۔ امام ابن الاثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد حق کی روشنی اور اس کا بیان ووضاحت ہے،گویا کہ آپ نے فرمایا:اے اللہ ! میرے ان اعضاء کو حق میں استعمال فرما اور میرے تصرفات اور نقل وحرکت کو درستی اور خیر کی راہ پر قائم رکھ‘‘[2]۔
Flag Counter