Maktaba Wahhabi

277 - 372
والد کے رشتہ داروں کاتعین والد لغوی تعریف والد یولد سے اسم فاعل کاصیغہ ہے۔اور اس کی جمع والدین آتی ہے۔ ’’ہو إنسان تولد من نطفہ انسان آخر‘‘۱؎ وہ انسان جس کے نطفے سے دوسرا انسان پیدا ہو۔ ’’الوالد والجد یطلق علی العم وعلی صاحب الشیء وعلی من کان سببا فی ایجادہ او ظہورہ او اصلاحہ‘‘۲؎ ’’والد اور جد کا اطلاق چچا پر بھی ہوتا ہے اور یہ لفظ کسی شئے کے مالک پر بھی بولا جاتاہے۔اور اس شخص پر جوکسی چیز کی ایجاد،ظہور یا اصلاح کا سبب بنا ہو۔‘‘ اصطلاحی تعریف ’’ہو رجل تولد من نطفہ المباشرۃ علی وجہ شرعی او علی فراشہ انسان آخر ویطلق الاب من الرضاع علی من نسب الیہ لبن المرضع فارضعت منہ ولداً لغیرہ ویعبرون عنہ بلبن الفحل‘‘۳؎ ’’جو آدمی شرعی طور پر مباشرت کرے اور اس کے ہاں بچہ پیدا ہو۔باپ کااطلاق نسب اور رضاعت دونوں پرکیاجاتا ہے۔یہ کہ دودھ پیا ہو اس سے کسی دوسرے بچے نے(دودھ پلانے والی عورت کے)خاوند کو لبن الفحل کہاجائے گا۔‘‘ معاشرے میں والد کی حیثیت اسلامی معاشرتی نظام میں خاندان کو بنیادی اکائی قرار دیاگیا ہے۔اس خاندان کا ایک مظہر والدین کا وجود ہے۔ماں باپ کے بغیر کوئی معاشرہ تشکیل نہیں پاسکتا۔ماں باپ کی بقا پر معاشرے کی بقاء کا انحصار ہے۔عورت اور مرد کا سب سے اچھا روپ ماں اور باپ ہیں۔یہ روپ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے انتظام کا عکس ہے۔معاشر تی زندگی میں چونکہ اولین چیز ایثار ہے۔اور کوئی بھی معاشرہ ایثار کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا بلکہ یوں کہیے کہ معاشرتی تربیت کے لئے ایثار ضرور ی ہے۔اور اس ایثار کے لئے والدین کا وجود ایک ناقابل انکار حقیقت ہے۔ان میں والد کا مقام ومرتبہ بھی بہت زیادہ ہے۔والد معاشرے میں اپنے خاندان کا سربراہ ہوتاہے۔جس طرح ایک حکمران ملک کی باگ ڈور سنبھالتا ہے اسی طرح ایک والد اپنے خاندان کا ذمہ دار ہوتاہے۔بیوی بچوں کی تربیت او ر ان کوہر قسم کی سہولت مہیا کر ناوالد کی ذمہ داری ہے۔خاندان کے اخراجات اس کی حفاظت خاندان کی تنظیم یہ سب کچھ والد کے ذمہ ہوتاہے۔ والد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بچپن ہی سے اچھی تربیت کرے۔انہیں اچھے اخلاق و آداب سکھائے انہیں اسلامی تعلیمات سے روشناس کرائے۔ان کے تمام اخراجات برداشت کرے۔انہیں صغرسنی سے ہی حق وصداقت کی راہ دکھائے۔ ارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿یَأَیُّہَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْا أَنْفُسَکُمْ وَأَہْلِیْکُمْ نَارًا وَّقُوْدُہَا النَّاسُ وَالْحِجَارَۃُ عَلَیْہَا مَلاَئِکَۃٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لاَّیَعْصُوْنَ اللّٰہ
Flag Counter