Maktaba Wahhabi

10 - 91
نافرمان ہیں،بلکہ ان پرحکومت کرناچاہتی ہیں،آزادی اورحقوق نسواں کے نام پرشتر بے مہار کی طرح اندرباہرآتی جاتی رہتی ہیں انہیں اس دن(قیامت کے دن)سے آگاہ اورخبردار ہوجانا چاہیے جودن بچوں کوبوڑھاکردے گا۔(یعنی قیامت کا دن) نیک عورت دنیاکی بہترین دولت قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ کافرمان ہے: ﴿وَ مِنْہُمْ مَنْ یَّقُوْلُ رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّ نْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْآ خِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾[1] ’’اوربعض لوگ وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں،اے ہمارے رب!ہمیں دنیا میں نیکی دے اورآخرت میں بھلائی عطافرما۔‘‘ محمد بن کعب القرظی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دنیاکی اصل نیکی صالح عورت ہے،اس لیے کہ یہ وہ نیکی ہے جس کے ذریعے اﷲ نے اس کے شوہر کوخوش نصیب بنایا،جس کے ذریعے بچوں کی صحیح تربیت ہوگی،جس کے ذریعے گھر میں رونق آئے گی،اولاد صالح ہوگی،جس گھر میں ایسی عورت ہو گی وہ گھرمثالی ہوگا،وہاں سے شیریں گُفتار،عمدہ کرداراورحسن ِمعاملہ کی کرنیں پھوٹیں گی۔ عبداﷲبن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter