Maktaba Wahhabi

16 - 91
یہاں ایک سوال یہ پیداہوتاہے کہ شرک آخر کیسے پنپتاہے؟ وہ کون سے اسباب وعوامل ہیں جن کے ذریعے شرک کی نموہوتی ہے؟ توآیئے ذیل کی سطورمیں چندایسے اسباب کاجائزہ لیتے چلیں جوشرک کی اشاعت کاسبب ہیں۔ 1۔غیراللہ کی قسم کھانا عموماً لوگ قسم کے معاملے میں تساہل وسستی برتتے ہیں اورغیر اﷲ کی قسمیں کھانے سے نہیں چوکتے،ایسااس لیے ہے کہ ہمیں دین کی معلومات صحیح طورپرحاصل نہیں ہوتیں اورفلموں کے ذریعے جوگندی تہذیب پھیل رہی ہے یہ اس کابھی اثر ہے کیونکہ ہندوستانیثقافت میں پیار کی قسم،سرکی قسم،بیٹے کی قسم،اولادکی قسم،تیری قسم،اوراس قسم کی دیگرشرکیہ قسموں کی بھرمارملے گی جوکہ انسان کوشرک میں مبتلا کردیتی ہیں،اسی طرح کعبہ کی قسم کھانا،امانت کی قسم کھانا،شرف اور مرتبہ کی قسم کھانا،کسی کے تبرک کی قسم کھانا،زندگی کی قسم کھانا،کسی ولی یابزرگ کے مقام ومرتبہ کی قسم کھانا،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کھانااورباپ دادایاماں کی قسم کھانابھی ناجائزاور سراسر حرام ہے کیونکہ قسم ایک طرح کی تعظیم ہے اورجواللہ کے سواکسی اور کیلئے قطعاًجائزنہیں۔امام احمدبن حنبل رحمہ اللہ نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاًروایت کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ حَلَفَ بِغَیرِ ا للّٰهِ فَقَدْ أ شْرَ کَ))[1] ’’جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے شرک کیا۔‘‘
Flag Counter