Maktaba Wahhabi

28 - 91
جنتی عورت کی دوسری پہچان قرآن مجید میں اﷲ تعالیٰ نے جنتی عورت کاذکرکرتے ہوئے فرمایاہے: ﴿فَا لصَّا لِحَاتُ قَانِتَاتٌ حَا فِظَاتٌ لِلْغَیْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰہُ﴾[1] ’’جونیک عورتیں ہیں،وہ اپنے شوہروں کی تابعداررہتی ہیں اورجن چیزوں کی اﷲ نے حفاظت کی ہے،شوہرکی غیر موجودگی میںوہ ان کی حفاظت کرتی ہیں۔‘‘ علّامہ ابن کثیر رحمہ اللہ نے اس آیت کی تفسیرمیں لکھاہے:’’صالحات سے مراد نیک عورتیں ہیں،قانتات سے مرادوہ عورتیں ہیں،جواپنے شوہروں کی اطاعت گزارہیں۔‘‘اور حافظات للغیب کی تشریح کرتے ہوئے علّامہ سُدّی اوردیگر مفسرین نے کہاہے کہ:’’اپنے شوہرکی عدم موجودگی میں وہ خوداپنے نفس و گوہر عصمت اورشوہرکے مال کی حفاظت کرتی ہیں۔‘‘[2] ایک حدیث میں نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ((اِذَا صَلَّتِ الْمَرْأۃُ خَمْسَہَا،وَصَامَتْ شَہْرَھَا،وَحَصَّنَتْ فَرْجَہَا وَأطَاعَتْ زَوْجَہَا قِیلَ
Flag Counter