Maktaba Wahhabi

31 - 91
ایک جنتی عورت کا تذکرہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ بیان فرماتے ہیں: ’’ایک مرتبہ جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اورکہا:اے اﷲکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!یہ خدیجہ(رضی اللہ عنہا)آپ کے پاس آرہی ہیں،ان کے پاس ایک برتن ہے،جس میں سالن یاکھاناپانی ہے۔جب وہ آجائیں توانہیں ان کے پروردگار کی طرف سے اورمیری جانب سے سلام کہیے اورانہیں جنت میں ہیرے وجواہرات کے بنے ایسے مکان کی بشارت دیجیئے جس میں شوروشغب اوررنج وملال نہ ہوگا۔‘‘[1] اس واقعہ سے مسلمان خواتین کویہ نصیحت ملتی ہے کہ عورت اگردنیامیں ایک مثالی بیوی کاکردار اداکرے،دینداری،شوہرکی خدمت گزاری،بچوں کی تعلیم وتربیت،گھرمیں آنے والی عورتوں کی عزت وتکریم اوراہلِ خانہ کاپوری طرحخیال رکھے تواسے دنیاہی میں جنت کی بشارت دے دی جاتی ہے۔ شوہر کی خدمت جنت کاسبب ہے حصین بن محصن رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے میری پھوپھی نے بیان
Flag Counter