Maktaba Wahhabi

32 - 91
کیاہے کہ ایک دن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا:(تم)کون ہو؟کیاتم شوہر والی ہو؟ تمہارا خاوند ہے؟میں نے کہا:ہاں!آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم اس کے لیے کیسی ہو؟میں نے جواب دیا:اس کی اطاعت اورخدمت میں کوئی کوتاہی نہیں کرتی،سوائے اس کے کہ اس کام سے عاجزہوں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:خوب سوچ لو،کیونکہ وہی تمہارے لیے جنت اورجہنم ہے۔[1] جنتی عورت کی چند علامتیں سابقہ آیت اوران احادیث سے پتہ چلتاہے کہ جنتی عورت کی درج ذیل خصوصیات ہیں: 1۔ جونیکی اوراچھائی کے کام میں حصہ لے اوراپنے آقاومالک کاحق اداکرے۔ 2۔ جواپنے شوہر کی اس طرح فرمانبردار ہوکہ اﷲ تعالیٰ کی نافرمانی لازم نہ آئے۔ 3۔ جواپنے نفس(گوہرعصمت)کی حفاظت کرنے والی ہوخصوصاًشوہر کی غیر موجودگی میں۔ 4۔ اپنے شوہر کے مال واولاد کی حفاظت اوردیکھ بھال کرنے والی ہو۔ 5۔ جوہمیشہ اس بات کی خواہش رکھے کہ اس کاشوہر اس کی زیب وزینت،چہرے کی چمک دمک ومسکراہٹ اور اندازِ دلربائی دیکھ کر خوشی محسوس کرے۔ 6۔ جب اس کاشوہر ناراض ہوجائے تواسے خوش کرنے کے لیے مکمل طور پر
Flag Counter