Maktaba Wahhabi

41 - 91
’’تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جن کی نماز قبول نہیں ہوتی: 1۔بھگوڑاغلام:وہ غلام جواپنے آقاکے پاس سے بھاگ جائے،جب تک واپس نہیں آتااس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔ 2۔وہ عورت جسکاشوہراس سے ناراض ہوکررات گزارے۔ 3۔کسی قوم کاوہ امام جسے وہ لوگ ناپسندکرتے ہوں۔ 3۔شوہرکوتکلیف دینا: معاذبن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لاَ تُؤْذِي امْرَأَةٌ زَوْجَهَا فِي الدُّنْيَا،إِلاَّ قَالَتْ زَوْجَتُهُ مِنَ الحُورِ العِينِ:لاَ تُؤْذِيهِ،قَاتَلَكِ اللّٰهُ،فَإِنَّمَا هُوَ عِنْدَكَ دَخِيلٌ يُوشِكُ أَنْ يُفَارِقَكِ إِلَيْنَا))[1] ’’کوئی عورت اپنے شوہرکودنیامیں تکلیف نہ دے،کیونکہ کہ جب بھی کوئی عورت اپنے شوہرکواس دنیامیں تکلیف دیتی ہے توجنت کی حوروں میں سے اس کی بیوی کہتی ہے:اﷲ تجھے ہلاک کرے،اسے تکلیف نہ دے کہ یہ تو تیرامہمان ہے،جلدہی یہ تجھے چھوڑ کر ہمارے پاس(یعنی جنت میں)آجائے گا۔‘‘ اس حدیث میں شوہر کوستانے اوراسے تکلیف دینے سے سختی کے ساتھ منع کیا گیا ہے،کیونکہ وہ توعورت کے پاس صرف ایک مہمان کی حیثیت سے ہوتا ہے،نیزاس کی ناراضگی میں اﷲ کی ناراضگی ہے،اورجنت میں بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں
Flag Counter