Maktaba Wahhabi

43 - 91
5۔بلاوجہ طلاق طلب کرنا: حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أیُّمَا امْرأ ۃ سَأ لت زَوجَہا الطَّلا قَ مِنْ غَیْرِ بأس فَحَرا مٌ عَلَیْہَا رَائِحَۃُ الْجَنَّۃِ))[1] ’’ جوعورت اپنے شوہر سے بلاوجہ طلاق طلب کرے تواس پر جنت کی خوشبوبھی حرام ہے۔‘‘ افسوس کہ آج بڑے گھرانوں میں طلاق طلب کرناایک فیشن بن گیاہے،شادی کے بعد اگر لڑکاپسند نہیں آیاتومال ودولت اوردنیاوی جاہ وحشمت اورعیش وعشرت کے نشہ میں فوراًطلاق کامطالبہ کربیٹھتے ہیں،کیونکہ انہیں اپنی ناک اونچی رکھنی ہوتی ہے۔؎ جن کے آنگن میں امیری کاشجر لگتاہے ان کاہرعیب زمانے کوہنر لگتاہے۔
Flag Counter