Maktaba Wahhabi

44 - 91
اﷲ کی نافرمانی میں شوہر کی اطاعت کامسئلہ قارئین کرام!مذکورہ احادیث میں ایک خاتون کوبیوی کی حیثیت سے شوہر کی اطاعت کی حددرجہ تاکید کی گئی ہے،لیکن اس کایہ مطلب بھی ہرگز نہیں ہے کہ شوہر کی اطاعت وفرمانبرداری کے آگے اﷲ عزوجل کی اطاعت کوپسِ پشت ڈال دیاجائے،کیونکہ ایک حدیث میں نبی الہدیٰ والرحمۃ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ((لَاطَاعَۃَ لِمَخْلُوْقِ فِی مَعْصِیَۃِ الْخَالِقِ))[1] ’’ اﷲ کی نافرمانی کرکے کسی بندے کی فرمانبرداری نہیں کی جائے گی۔‘‘ لیکن یہاں ان عورتوں کے لیے غورکرنے اورسوچنے کامقام ہے جو کہ تھوڑابہت پڑھ کرہی اپنے آپ کوعالمات الدہر اورہرچیزسے بلندوبرتر سمجھنے لگتی ہیں،اوراپنے شوہرکاحکم سن کرکہتی ہیں،یہ واجب نہیں ہے،ایساکرناجائز نہیں ہے،اسکام کاکوئی فائدہ نہیں ہے،وغیرہ،اورایساکرنے سے اگر ان کامقصدمحض شوہرکے حکم کوٹالناہوتا ہے توایسی عورتیں قیامت کے دن جھوٹے اور دغابازونافرمان لوگوں کے ساتھ ہوں گی،جن کے بارے میں اﷲ تعالیٰ کافرمان ہے: ﴿وَیَوْمَ الْقِیَا مَۃِ تَرَیٰ الَّذِّ یْنَ کَذَبُوْا عَلَی اللّٰہ ِ وُجُوْہُہُمْ
Flag Counter