Maktaba Wahhabi

48 - 91
ہرحال میں اس کے پاس آجاناچاہیئے،خواہ وہ تنور(چولھے)پر کیوں نہ بیٹھی ہو۔‘‘ ایک دوسری روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ’’مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے،جوشخص بھی اپنی اہلیہ کواپنے بستر پربلائے اوروہ انکارکردے توآسمان والا(اﷲ تعالیٰ)اس سے اس وقت تک ناراض رہتاہے،جب تک کہ وہ عورت اپنے شوہر کوراضی نہ کرلے۔‘‘[1] راز کی باتوں کوظاہر کرنا یہ مرض بھی بڑاخطرناک ہے،اس سے بچناچاہیئے،جیساکہ اسماء بنت یزیدرضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’شوہراپنی بیوی کے ساتھ جوکچھ کرتاہے،اسے وہ شاید لوگوں کوبتادیتاہے،اوربیوی اپنے شوہر کے ساتھ جوکچھ کرتی ہے وہ اسے ظاہرکردیتی ہے؟‘‘ یہ سن کرلوگ خاموش رہے،کسی نے کوئی جواب نہ دیا،تومیں نے کہا:اﷲ کی قسم!لوگ ایساکرتے ہیں اورعورتیں بھی ایساکرتی ہیں۔توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تم ہرگزایسانہ کرو،کیونکہ یہ ایک شیطانی حرکت ہے،شیطان اپنی شیطان بیوی سے راستہ میں ملاقات کرتاہے تواس کے ساتھ ہمبستری کرنے لگتاہے اورلوگ دیکھتے رہتے ہیں۔‘‘[2]
Flag Counter