Maktaba Wahhabi

50 - 91
نَفَقَۃٍ مِنْ غَیرِ أمْرِہٖ،فَانَّہٗ یُؤدَ یٰ اِلَیہِ شَطْرَہٗ))[1] ’’کسی عورت کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر روزہ رکھے،یااس کی اجازت کے بغیر اس کے گھر میں کسی کوداخل ہونے دے اورشوہرکی اجازت کے بغیروہ جوکچھ خرچ کرے گی اس کاآدھاثواب اسکے شوہر کودیاجائے گا۔‘‘ شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہرنکلنا عورت کاتاج محل اس کاگھرہے،اس کاشیس محل اس کا وہ مکان ہے جس میں وہ زندگی بسرکرتی ہے،قرآن ِکریم میں اﷲ تعالیٰ کافرمان ہے: ﴿وَقَرْنَ فِیْ بُیُوتِکُنَّ﴾[2] ’’اورتم اپنے گھروں میں سکونت پذیررہو۔‘‘ علّامہ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے اس آیت کی تفسیر میں لکھاہے: ’’انہیں اپنے گھروں میں مقیم رہناچاہیٔے،کیونکہ جب شوہر اپنی بیوی کی اطاعت سے خوش ہوتاہے توبیوی کوبھی شوہرکی اجازت کے بغیر گھرسے باہرنہیں نکلناچاہیے۔‘‘[3]
Flag Counter