Maktaba Wahhabi

51 - 91
لیکن افسوس کہ آج یہ مرض بڑی تیزی سے پھیل رہاہے کہ عورتیں اپنے شوہروں کی اجازت کے بغیربازارچلی جاتی ہیں،رنگ برنگے کپڑے اورزرق برق لباس خود ہی مول بھاؤ کرکے نامحرم(بزاز)سے خریدکرلاتی ہیں،اوربعض دفعہ بڑے فخریہ انداز میں شوہر اوراہل ِخانہ سے اپنے حسنِ انتخاب کی دادچاہتی ہیں،آج عورتیں دوالانے کے بہانے شہرکانظارہ کرتی پھرتی ہیں،ایسی تمام عورتوں کواﷲ سے ڈرناچاہیٔے۔ آج یہ مرض بھی عام ہے کہ گاؤں یامحلہ کے قریبی مکانات میں جانے کے لیے نقاب اورپردہ کاکوئی اہتمام نہیں کیاجاتاہے،دراصل یہ تمام چیزیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی مخالف ہیں،زندگی میں دین سے دوری اوردلوں میں اﷲ کا خوف کم ہوجانے کی علامتیں ہیں۔ہم اﷲ سے تقویٰ اورہدایت کاسوال کرتے ہیں۔ اسلام سے خارج کردینے والی چیزوں سے بچنا ہرمسلمان اورجنت کی راہی عورت کوہروقتیہ فکرلاحق رہے کہ کہیں وہ جنت کی راہ سے ہٹ تونہیں رہی ہے،کیونکہ بعض اعمال ایسے بھی ہیں جن کے ارتکاب سے اسلام کاخاتمہ اورکفر کاآغاز ہوجاتاہے،اس لییٔہم یہاں اسلام سے خارج کردینے والی چندچیزوں کاذکرکررہے ہیں تاکہ مسلمان عورتوں کاجنت کاسفر بہ آسانی طے ہوسکے: 1۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت میں کسی کو شریک ٹھہرانا۔
Flag Counter