Maktaba Wahhabi

61 - 91
کرام رضی اللہ عنہم نے فرمایا:یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!ہم نے اس سے ہلکی میت اس سے پہلے کبھی نہیں اٹھائی ہے۔توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اس دن سے پہلے فرشتے کبھی کسی کی میت لے جانے کے لیے زمین پراس طرح نہیں اترے تھے۔تمہارے ساتھ فرشتوں نے بھی جنازہ کواٹھارکھاتھا۔اورقسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے وہ سعد رضی اللہ عنہ کی روح کی آمدپر باہم ایک دوسرے کومبارکباددے رہے تھے۔ ’’سعد رضی اللہ عنہ کی موت پرتوعرش بھی جھوم اٹھاتھا۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے: ﴿اِنَّ الَّذِ یْنَ آمَنُوْاوَعَمِلُواالصَّا لِحَاتِ کَا نَتْ لَہُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًا خَا لِدِیْنَ فِیْہَا لَا یَبْغُوْنَ عَنْہَا حِوَلاً﴾[1] ’’جولوگ ایمان لائے اور نیک عمل کییٔ یقیناان کے لیے فردوس کے باغات کی مہمانی ہے جس میںوہ ہمیشہ رہیں گے،اورکبھی انہیں چھوڑنااورجگہ بدلنانہ چاہیں گے۔‘‘ جنت میں داخلہ کے لیے زکوٰۃبھی ضروری ہے چونکہ عورتوں میں زیورپہننے کاشوق بہت ہوتاہے،شادی میں جس عورت کے سسرال سے جتنازیادہ زیورآتاہے وہ عورت اسی قدرخوش نصیب مانی جاتی ہے،شادی کے بعد بھی اگر شوہر کی مالی حالت اچھی ہے،شوہراگر بیرون ملک کمارہاہے تواس کی سب سے پہلی فرمائش یہی ہوتی ہے کہ میرے لئے
Flag Counter