Maktaba Wahhabi

66 - 91
5،6۔اس کے کھانے اورسونے کے اوقات پرخصوصی نظررکھنا،اوراس کی آرزوئیں پوری کرنا،کیونکہ بھوک کی شدّت اورنیندکی قلّت سے انسان غضب ناک ہوجاتاہے۔ 7۔اس کے مال کی حفاظت کرنا۔ 8۔اس کے اہل وعیال،اس کے غلام اورکنیز کی نگرانی کرنا،اورمال کے بارے میں حسنِ تصرّف وتقدیرسے اوربال بچوں کے بارے میں حسنِ تربیت و تدبیر سے کام لینا۔[1] ایک ماں کی نصیحت بیٹی کی رخصتی پر شبِ زفاف سے پہلے ایک ہم عصرماں کی اپنی بیٹی کوکی گئی نصیحت ہم یہاں نقل کررہے ہیں،جس نصیحت میں مسرت وحسرت کاحسین امتزاج اورخوشی وغم کے ملے جلے جذبات شامل ہیں: میری بیٹی!میری لختِ جگر!تیرے قدم ایک نئی زندگی کی ڈگرپراٹھنے والے ہیں،ایک ایسی زندگی جہاں تیرے ماں،باپ کاگزرنہیں،نہ تیرے کسی بھائی کاوہاں ٹھکانہ ہے۔ تو ایک ایسے شخص کی ہم سفر اورشریکِ زندگی بننے جارہی ہے جوخوداپنے علاوہ کسی دوسرے کویہاں تک کہ تیرے عزیزترین رشتہ داروں کوبھی تجھ پر اپناحصہ
Flag Counter