Maktaba Wahhabi

70 - 91
وہ تمہارے پاس قیدی کی حیثیت سے مقیم ہیں،اورتمہارے لیے ان پر لازم ہے کہ تمہارے بستر پرکسی ایسے شخص کونہ بیٹھنے دیں جسے تم ناپسندکرتے ہو اوراگروہ ایساکریں توتم انہیں مارو،مگراتنابھی نہیں کہ وہ زخمی ہوجائیں اورانہیں دستور کے مطابق نفقہ اور سکنہ(روٹی کپڑااور مکان)دیاکرو۔‘‘ حسن بصری رحمہ اللہ نے(ضرباًغیر مبرح)کی تشریح میں ضربِ غیرمؤثرلکھا ہے،یعنی ایسی مارجونقصان دہ نہ ہو اوراس کاجسم پرکوئی اثرنہ پڑے۔نیزایک معتبرحدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق عورت کوچہرے پرمارنے سے پرہیزکرناچاہیئے،خواہ وہ ہلکی مارہی کیوں نہ ہو۔ بیوی پر شوہر کے حقوق بیوی پر شوہر کے چند حقوق کا تذکرہ گزشتہ صفحات میں ہوچکاہے،ذیل میں ہم اسی سلسلہ کی چنداحادیث پیش کررہے ہیں،تاکہ مسلم خواتین،خصوصاًنئی نسل کی نازونعمت میں پلی ہوئی لڑکیاں جودینی تعلیم سے یکسرناواقف ہیں،ہماری اس تحریر سے کچھ استفادہ کرسکیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ((لَوکُنتُ آمرًا أحَداً أن یَّسجُدَ لِغَیرِ اللّٰهِ،لأمرتُ المرَأۃَ أنْ تَسْجُدَ لزَوجہا،وَالذَِّی نَفسِی بِیَدِہٖ لَاتُودِّی الْمَرأۃُ حَقَّ رَبِّھا حَتَّی تُؤدِِّی حَقَّ زَوجِہَا کلہٗ حَتَّی
Flag Counter