Maktaba Wahhabi

8 - 91
عورت پرمرد کی فوقیت فطری طور پر مرد کی تخلیق وساخت عورت سے بلند تررکھی گئی ہے،اﷲ تعالیٰ نے فرمایاہے: ﴿اَلرِّجَالُ قَوَّامُوْنَ عَلَی النِّسَآئِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰهُ بَعْضَہُمْ عَلیٰ بَعْضٍ وَّ بِمَا أ نْفَقُوْا مِنْ أمْوَا لِہِمْ﴾[1] ’’مردعورتوں پر حاکم ہیں،اس لیے کہ اﷲ نے ایک کودوسرے پرفوقیت دی ہے اوراس وجہ سے بھی کہ ا نہوں نے اپنے مال خرچ کییٔ۔‘‘ علّامہ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے اس آیت کی تفسیر میں لکھاہے کہ:’’مردعورت پر فائق ہے،اس کاسردار ہے،اس کامالک اورحاکم ہے،اس کامشرف ومربیّ اوراستاذہے۔‘‘[2] نیز اس معنی کی تائید نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث سے ہوتی ہے: ((لوکنت آمراً أحداً أن یسجد لغیراللّٰہ،لأمرتُ المرأۃ أن تسجدَ لزوجہا………))[3] ’’اگر میں کسی کو غیراﷲکے سجدہ کاحکم دیتاتوعورت کوحکم دیتاکہ
Flag Counter