Maktaba Wahhabi

44 - 83
ہے اور جس پر اللہ لعنت کر دے پھر تم اس کا کوئی مدد گار نہیں پاؤ گے۔کیا حکومت میں ان کا کوئی حصہ ہے اگر ایسا ہوتا تو یہ دوسروں کو ایک پھوٹی کوڑی بھی نہ دیتے۔‘‘ ﴿اللّٰهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ أُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ﴾(البقرة:257) ’’جو لوگ ایمان لاتے ہیں ان کا حامی مددگار اللہ ہے اور وہ ان کو تاریکیوں سے روشنی کی طرف نکال لاتا ہے اور جو لوگ کفر کی راہ اختیار کرتے ہیں ان کے حامی ومددگار طاغوت ہیں اور وہ انہیں روشنی سے تاریکیوں کی طرف کھینچ لے جاتے ہیں یہ آگ میں جانے والے لوگ ہیں جہاں یہ ہمیشہ رہیں گے۔‘‘ طاغوت کی تعریف امام جوہری رحمہ اللہ: ’’ضلالت وگمراہی کا ہر سرغنہ طاغوت ہے۔‘‘ امام طبری رحمہ اللہ: ’’حدِّ بندگی سے سرکشی پہ آمادہ ہر شخص طاغوت ہے۔‘‘ امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ ہر وہ چیز جو انسان سے حدِّ بندگی پار کرادے،طاغوت ہوتی ہے۔چاہے معبود ہو یا پیشوا یا واجب اطاعت،اس بنا پر ہر قوم کا طاغوت وہ ہو گا جس سے وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر فیصلے کراتے ہوں‘ یا اس کی پرستش کرتے ہوں یا آسمانی بصیرت کے بغیر اس کے پیچھے چلتے ہوں یا ان امور میں اس کی اطاعت کرتے ہیں جنہیں وہ جانتے ہوں کہ یہ اللہ کی اطاعت نہیں ہے۔‘‘(فتح المجید: صفحہ 18)
Flag Counter