Maktaba Wahhabi

53 - 83
prosperity of pakistan: اور یہاں ختم نہیں ہوتا؟ And that I will preseve, protect and defend the constitution o the Islamic Republic of Pakistan(1)(Third Schdual of Constitution) 1۔ بجز جیسا کہ اس آرٹیکل میں قرار دیا گیا ہے،تمام موجودہ قوانین،اس دستور کے تابع،جس حد تک قابل اطلاق ہوں اور ضروری تطبیق کے ساتھ اس وقت تک بدستور نافذ رہیں گے جب تک کہ مناسب مقننہ انہیں تبدیل یا منسوخ نہ کر دے یا ان میں ترمیم نہ کر دے۔(ترجمہ از حکومت پاکستان وزارت عدل و پارلیمانی امور،شعبہ عدل ص 167) اگر ان کے اس ’’ذاتی مطلب‘‘ لینے کے فلسفے کا اعتبار کر لیا جائے تو بھی ان سے دریافت کیجئے کہ جب یہ آئین کی اطاعت و احترام اور تحفظ و وفاداری کا ہاتھ اٹھا کر حلفیہ قسم کھاتے ہوئے خشوع و خضوع کے ساتھ اعلان کرتے ہیں تو کیا آدھے دستور کا حلف اٹھاتے ہیں یا پورے کا؟ ممبران اسمبلی کے حلف کی بابت غور طلب بات یہ ہے کہ کچھ لوگ اس نظام و آئین اور قانون کے تحفظ کی حلفیہ قسمیں بھی کھاتے ہیں اور بیک وقت ان کو نیست و نابود کرنے کی بڑھکیں بھی لگاتے ہیں۔یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ آپ دعویٰ تو کریں ایک عمارت کو مسمار کرنے کا مگر اس کے قرب پھٹکنے سے بھی پہلے اس کی ایک ایک اینٹ کی سلامی کا حلفیہ اسٹام لکھ دیں۔ ﴿يُخَادِعُونَ اللّٰهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ﴾(البقرۃ) ’’دھوکہ دیتے ہیں وہ اللہ کو اور ایماندار لوگوں کو اور نہیں وہ دھوکہ دیتے مگر اپنے آپ کو اور وہ نہیں ذرا برابر بھی شعور نہیں رکھتے۔‘‘ 4۔ پارلیمنٹ کا اختیار اسلام کے حق میں ہو جائے تو! کہا جاتا ہے کہ اس نظام میں شرکت کے لئے کیا یہی دلیل کافی نہیں کہ پارلیمنٹ سب کچھ کرنے میں آزاد ہے۔اگر وہ انگریز کے قانون کو سند جواز دے سکتی ہے تو اپنا یہ حق اسلام کے لئے بھی تو استعمال کر سکتی ہے خصوصاً اگر دو تہائی اکثریت حاصل کر لی جائے تو دستور تک بدل سکتا ہے!
Flag Counter