Maktaba Wahhabi

247 - 692
’إِنَّ الْمُقْسِطِینَ عِنْدَ اللّٰہِ عَلٰی مَنَابِرَ مِنْ نُّورٍ:الَّذِینَ یَعْدِلُونَ فِي حُکْمِھِمْ وَأَھْلِیھِمْ وَمَا وَلُوا‘ ’’بے شک انصاف کرنے والے اللہ کے ہاں نور کے منبروں پر ہوں گے:وہ جو اپنے فیصلہ جات،اہل وعیال اور جو کچھ ان کی حکمرانی(اور ذمہ داری)میں ہو،اس میں انصاف کرتے ہیں۔‘‘[1] اور فرمایا:’سَبْعَۃٌ یُّظِلُّھُمُ اللّٰہُ فِي ظِلِّہٖ یَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّہُ:اَلإِْمَامُ الْعَادِلُ،وَشَابٌّ نَّشَأَفِي عِبَادَۃِ رَبِّہٖ،وَرَجُلٌ قَلْبُہٗ مُعَلَّقٌ فِي الْمَسَاجِدِ،وَرَجُلَانِ تَحَابَّا فِي اللّٰہِ اجْتَمَعَا عَلٰی ذٰلِکَ وَتَفَرَّقَا عَلَیْہِ،وَرَجُلٌ طَلَبَتْہُ ذَاتُ مَنْصِبٍ وَّجَمَالٍ،فَقَالَ:إِنِّي أَخَافُ اللّٰہَ،وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ أَخْفٰی حَتّٰی لَا تَعْلَمَ شِمَالُہٗ مَا تُنْفِقُ یَمِینُہٗ،وَرَجُلٌ ذَکَرَ اللّٰہَ خَالِیًا فَفَاضَتْ عَیْنَاہُ‘ ’’سات طرح کے انسانوں کو(قیامت کے دن)اللہ اپنے سایہ میں جگہ دے گا،جبکہ اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں ہو گا،امام انصاف کرنے والا،وہ نوجوان جو اللہ کی عبادت میں جوانی گزار رہا ہے،وہ مرد جس کا دل مساجد سے لگا ہوا ہے،وہ دو مرد جو اللہ کے لیے محبت کرتے ہیں،اکٹھے ہوں یا جدا اسی محبت پر قائم ہیں،ایک وہ مرد جسے حسب ونسب والی خوبصورت عورت نے دعوت(گناہ)دی اور وہ اللہ کے خوف کی وجہ سے باز رہتا ہے،ایک وہ شخص جو چھپا کر خیرات کرتا ہے حتیٰ کہ اس کے بائیں ہاتھ کو پتہ نہیں چلتا کہ دائیں نے کیا خرچ کیا ہے اور ایک وہ انسان جو تنہائی میں اللہ کو یاد کر کے روتا ہے۔‘‘[2] عدل کے مظاہر: عدل کے بہت سے مظہر ہیں جن میں مسلمان نمایاں ہوتا ہے،مثلاً: 1: اللہ کے ساتھ عدل،یعنی اس کی عبادت وصفات میں کسی کو شریک نہ ٹھہرایا جائے،اس کی اطاعت کی جائے اور نافرمانی سے بچا جائے،اسے یاد رکھا جائے اور بھلایا نہ جائے،اس کا شکر ادا کیا جائے اور اس کی کفران وناشکری سے اجتناب کیا جائے۔ 2: لوگوں کے فیصلے کرنے میں انصاف،یعنی ہر حق والے کو اس کا حق ملے اور اس کی داد رسی ہو۔ 3: بیویوں اور اولاد میں انصاف،یعنی ان میں برابری کی جائے اور کسی ایک کے ساتھ دوسرے پر برتری اور ایثار کا سلوک روا نہ رکھا جائے۔ 4: بات میں عدل،یعنی جھوٹ نہ بولا جائے،کذب اور باطل سے احتراز کیا جائے۔ 5: عقائد ونظریات میں عدل،یعنی حق اور سچائی کو تسلیم کیا جائے،خلاف حقیقت اور خلاف واقع باتوں کو دل
Flag Counter