Maktaba Wahhabi

279 - 692
﴿خَلَقْتَنِي مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِن طِينٍ﴾’’تونے مجھے آگ سے پیدا کیا اور اس(آدم)کو مٹی سے۔‘‘[1] اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اسے اپنی رحمت سے دور کر دیا اور قدسیوں کے پڑوس سے بھگا دیا۔ ٭ قوم عاد اپنی قوت وسلطنت پر مغرور ہو کر کہنے لگی:ہم سے زیادہ طاقت والا کون ہے؟ تو اللہ نے انھیں دنیا وآخرت میں رسوا کن عذاب میں مبتلا کر دیا۔[2] حضرت سلیمان علیہ السلام عدم توجہ کی بنا پر کہہ بیٹھے:((لَأَطُوفَنَّ اللَّیْلَۃَ بِمِائَۃِ امْرَأَۃٍ تَلِدُ کُلُّ امْرَأَۃٍ غُلَامًا یُّقَاتِلُ فِي سَبِیلِ اللّٰہِ)) ’’میں آج رات ایک سو عورتوں(بیویوں)کے پاس جاؤں گا،ہر عورت بیٹا جنے گی،جو اللہ کے راستہ میں جہاد کرے گا(اور ’’ان شاء اللہ‘‘نہ کہا)۔‘‘ [3] چنانچہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے انھیں(اس متوقع)اولاد سے محروم کر دیا۔ ٭ جنگ حنین میں صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اپنی افرادی کثرت پر مغرور ہوئے اور کہنے لگے:ہم آج قلت کی بنیاد پر مغلوب نہ ہوں گے۔اس کے نتیجہ میں دوران جنگ بدترین شکست سے دوچار ہوئے اور وسعت کے باوجود ان پر زمین تنگ ہوگئی اور میدا ن چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے۔(پھر جب اللہ نے چاہا تو پانسہ پلٹ گیا اور انھیں شاندار فتح نصیب ہوئی۔) غرور کے مظاہر: ٭ علم میں۔انسان کثرت علم پر مغرور ہو جائے تو مزید علم حاصل کرنے سے پہلوتہی کرنے لگ جاتا ہے اور اساتذہ سے استفادہ نہیں کرتا بلکہ علم والوں کو حقارت سے دیکھتا ہے اور انھیں اپنے سے کم تر گردانتا ہے اور یہی بات اس کی تباہی کے لیے کافی ہے۔ ٭ مال میں۔کثرت اموال کی وجہ سے انسان خود پسندی کا شکار ہو جائے تو فضول خرچی اور اسراف میں مبتلا ہو جاتا ہے اور مخلوق پر اپنی برتری کا اظہار کرتا ہے اور حق کو حقیر جانتا ہے جوکہ اس کے لیے تباہ کن ہے۔ ٭ قوت میں۔اپنی طاقت اور حکمرانی کا نشہ ہو جائے تو ظلم وستم کرتا ہے،جوا کھیلتا ہے اور دھوکا دیتا ہے اور اسی میں اس کی ہلاکت وبربادی ہے۔ ٭ شرف وعزت میں۔بعض انسان اپنی نسبی شرافت اور خاندانی وجاہت کے فریب میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور پھر کردار کی بلندی سے محروم ہو کر کمالات و سعادت حاصل نہیں کر پاتے،اس لیے کہ عمل میں سستی آجائے تو نسب اسے درست نہیں کر سکتا۔نتیجتاً حقارت،گھٹیا پن اور ذلت ورسوائی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ ٭ عبادت میں۔اپنے عمل اور کثرت عبادات کی بابت خود پسندی میں مبتلا انسان ذہن میں رب تعالیٰ پر احسان جتلاتا ہے کہ وہ عامل ہے،اس طرح اس کے عمل ضائع قرار دیے جاتے ہیں۔اس کی عملی خود پسندی،اس کے لیے بدبختی
Flag Counter