Maktaba Wahhabi

331 - 692
کرے اور سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کر لے،اس صورت میں اگر اس نے واقعتا پانچ رکعات پڑھی ہیں تو پانچویں رکعت اور دو سجدے(مل کر)اس کی نماز کو جفت بنا دیں گے۔اگر پوری چار رکعتیں تھیں تو یہ سجدے شیطان کے لیے باعث تذلیل ہوں گے۔‘‘[1] امام کے پیچھے اگر مقتدی بھول جائے تواکثر علماء کے نزدیک اس پر ’’سجدۂ سہو‘‘ نہیں ہے لیکن اگر امام بھول جائے تو مقتدی بھی اس کے ساتھ سجدہ کرے گا،اس لیے کہ امام کی متابعت ضروری ہے اور اس لیے بھی کہ مقتدی کی نماز امام کی نماز کے ساتھ مربوط ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھول گئے تو آپ کے ساتھ صحابہ رضی اللہ عنہم نے بھی ’’سجدۂ سہو‘‘ کیا تھا۔[2] نماز کا طریقہ: مسلمان باوضو ہو کر قبلہ رخ ہو اور اقامت کے بعد دل میں اس نماز کی نیت کر کے جو شروع کرنا چاہتا ہے،کندھوں یا کانوں کے برابر ہاتھ اٹھائے اور ’اَللّٰہُ أَکْبَرُ‘ کہہ کر نماز میں داخل ہو جائے۔اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر سینے پر رکھے،پھر دعائے استفتاح پڑھے۔اس کے بعد آہستہ سے کہے:﴿أعوذُ باللهِ مِنَ الشَّيطانِ الرَّجيمِ﴾اور﴿بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ﴾اور پھر سورئہ فاتحہ کی تلاوت کرے:﴿وَلَا الضَّالِّينَ﴾پڑھ کر آمین کہے اور پھر کوئی مکمل سورت یا جو آیات آسان ہوں،پڑھے اور پھر دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر تک اٹھائے اور ’اَللّٰہُ أَکْبَرُ‘ کہتا ہوا رکوع میں چلا جائے،دونوں ہاتھ گھٹنوں پر ٹکائے اور پیٹھ سیدھی کرے،سر اونچا ہو نہ نیچا بلکہ کمر کے برابر ہو اور رکوع میں کم از کم تین بار ’سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیمِ‘ کہے۔پھر اپنے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر اٹھاتے ہوئے’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ‘ کہے اور سیدھا کھڑا ہو جائے اور یہ دعا پڑھے:’رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیہِ‘ اور پھر ’اَللّٰہُ أَکْبَرُ‘ کہتا ہوا سجدے کے لیے جائے اور سات اعضاء پر سجدہ کرے،یعنی چہرہ،دونوں ہتھیلیاں،دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں۔ماتھا اور ناک زمین پر ٹکے ہونے ضروری ہیں اور کم از کم تین بار ’سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰی‘ کہے۔اس کے علاوہ سجدے کی دیگر مسنون دعاؤں میں سے بھی کوئی دعا پڑھ سکتا ہے،پھر سجدے سے ’اَللّٰہُ أَکْبَرُ‘ کہتے ہوئے اٹھے اور بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھ جائے،دائیں کو کھڑا رکھے اور کہے:’اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِي وَارْحَمْنِي وَاجْبُرْنِي وَاھْدِنِي وَارْزُقْنِي‘ یا ’رَبِّ اغْفِرْلِي،رَبِّ اغْفِرْلِي‘ کہے،پھر پہلے سجدے کی طرح دوسرا سجدہ کرے،پھر دوسری رکعت کے لیے اٹھ جائے اور اسی طرح کرے جیسا کہ اس نے پہلی رکعت میں کیا اور پھر تشہد
Flag Counter