Maktaba Wahhabi

460 - 692
((وَلَا یُرِیدُ أَحَدٌ أَھْلَ الْمَدِینَۃِ بِسُوئٍ إِلَّا أَذَابَہُ اللّٰہُ فِي النَّارِ ذَوْبَ الرَّصَاصِ،أَوْذَوْبَ الْمِلْحِ فِي الْمَائِ)) ’’جو کوئی مدینہ والوں کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے گا،اللہ اسے جہنم میں قلعی کی طرح پگھلا دے گا یا جس طرح پانی میں نمک مل جاتا ہے۔‘‘[1] نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محبت وتکریم کی وجہ سے اہل مدینہ کی روزی میں برکت کی دعا کرتے ہوئے فرمایا: ((اَللَّھُمَّ!بَارِکْ لَھُمْ فِي مِکْیَالِھِمْ وَبَارِکْ لَھُمْ فِي صَاعِھِمْ وَمُدِّھِمْ)) ’’اے اللہ!ان کے لیے ان کے تول کے پیمانوں میں برکت فرما اور ان کے صاع اور مد کو بابرکت بنا۔‘‘[2] ٭ مسجد نبوی کی فضیلت: مسجد نبوی ان تین مساجد میں سے ایک ہے،جن کا تذکرہ قرآن پاک میں موجود ہے۔ارشاد ربانی ہے:﴿سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ﴾ ’’پاک ہے وہ اللہ جس نے اپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک سیر کرائی،جس کے ارد گرد اللہ نے برکت دی ہے۔‘‘[3] ’’اقصیٰ‘‘ اسم تفضیل ہے جس میں معنی کا تفاضل بمقابل دوسری چیز کے ہوتا ہے،یعنی مسجد حرام سے ایک مسجد تک سیر کرائی اور وہ مسجد ایک اور مسجد سے زیادہ دور واقع ہے۔اس طرح دونوں مساجد کے ضمن میں مسجدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ ہوگیا کہ یہ مسجد مکہ مکرمہ سے بعید ہے اور منتہائے اسراء والی مسجد اس سے اقصیٰ(زیادہ دور)ہے اور اگرچہ مسجد نبوی نزول آیت کے وقت موجود نہ تھی،تاہم بعد میں وجود میں داخل ہو گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صراحت سے اس کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا:’صَلَاۃٌ فِي مَسْجِدِي ھٰذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاۃٍ فِیمَا سِوَاہُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ‘ ’’میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا،مسجد حرام کے سوا کسی بھی مسجد میں ہزار نماز ادا کرنے سے افضل ہے۔‘‘[4] ’وَالصَّلَاۃٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ مِائَۃِ أَلْفِ صَلَاۃٍ‘’’اور مسجد حرام میں ایک نماز ادا کرنا،ایک لاکھ نماز ادا کرنے سے افضل ہے۔‘‘[5] اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی کو ان تین مساجد میں سے دوسری گردانا ہے جن کی طرف تقرب کے ارادہ سے سفر کیا جاسکتا ہے۔ارشاد ہے: ’لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلٰی ثَلَاثَۃِ مَسَاجِدَ:اَلْمَسْجِدِ الْحَرَامِ،وَمَسْجِدِي ھٰذَا،وَالْمَسْجِدِالْأَقْصٰی‘
Flag Counter