Maktaba Wahhabi

507 - 692
حق کے ساتھ اور سود کھانا،یتیم کا مال کھانا،لڑائی کے دن بھاگ جانا اور پاک دامن،مومن،غافل عورتوں پر زنا کا الزام لگانا۔‘‘[1] ٭ سود کی حرمت کی حکمت: شرعی احکام میں بندے کا امتحان مقصود ہے کہ وہ شریعت کے مطابق کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کی پابندی قبول کرتا ہے یا نہیں،اس کے ساتھ ساتھ سود کی حرمت میں مزید حکمتیں بھی ہیں جو حسب ذیل ہیں: 1: مسلمان کے مال کی حفاظت مقصود ہے کہ کوئی اسے باطل طریقے سے نہ کھا سکے۔ 2: مال کمانے میں مسلمان کو اچھی کمائی کی طرف متوجہ کیا گیا ہے جس میں حیلہ اور دھوکا نہ ہو اور مسلمانوں میں باہمی مخالفت و بغض نہ بڑھنے پائے،مثلاً:زراعت،صنعت اور صاف ستھری تجارت۔ 3: ان تمام راستوں کو بند کیا گیا ہے جن کے ذریعے سے مسلمان بھائیوں میں مخالفت و عناد اور بغض و کراہت پیدا ہو۔ 4: مسلمان کو ان تمام کاموں سے بچانا مقصود ہے جو اس کی ہلاکت و بربادی کا باعث بنیں،اس لیے کہ سود کھانے والا باغی اور ظالم ہے اور بغاوت و ظلم کا نتیجہ تباہی ہے،اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:﴿يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا بَغْيُكُمْ عَلَىٰ أَنفُسِكُم﴾’’اے لوگو!تمھاری سرکشی کا وبال تمھاری جانوں پر ہے۔‘‘[2] اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:’اِتَّقُوا الظُّلمَ،فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ یَّوْمَ الْقِیَامَۃِ،وَاتَّقُوا الشُّحَّ،فَإِنَّ الشُّحَّ أَھْلَکَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ،حَمَلَھُمْ عَلٰی أَنْ سَفَکُوا دِمَائَ ھُمْ وَاسْتَحَلُّوا مَحَارِمَھُمْ‘ ’’ظلم سے بچو،ظلم قیامت کے دن تاریکیوں کا باعث ہو گا اور کنجوسی سے بچو کیونکہ کنجوسی نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا ہے(یعنی)ان کو آمادہ کیا کہ وہ اپنے خون بہائیں اور محرمات کو حلال جانیں۔‘‘[3] 5:مسلمان کے سامنے نیکی کے راستے کھولنا تاکہ اسے آخرت کے لیے ذخیرہ بنائے اور اپنے بھائی کو بے غرض ہو کر قرض دے،اور اگر تنگ دست ہے تو مہلت دے،آسانی مہیا کرے اور اللہ کی رضا کے لیے اس پر رحم کرے۔اس طرح مسلمانوں میں باہمی محبت و مودت عام ہو گی اور اخوت و خلوص کا پرچار ہو گا۔ ٭ سود کے احکام: اصول ربویات:جن چیزوں میں سود وقوع پذیر ہوتا ہے وہ بنیادی طور پر چھ ہیں۔سونا،چاندی،گندم،جو،کھجور اور نمک،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((اَلذَّھَبُ بِالذَّھَبِ،وَالْفِضَّۃُ بِالْفِضَّۃِ،وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ،وَالشَّعِیرُ بِالشَّعِیرِ،وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ،وَالْمِلْحُ
Flag Counter