Maktaba Wahhabi

518 - 692
’’اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:میں دو حصہ داروں میں تیسرا ہوں(میری مدد ان کے شامل حال ہوتی ہے)،جب تک ان میں سے ایک،دوسرے کی خیانت نہ کرے۔‘‘[1] ٭ شراکت کی تعریف: دو یا زیادہ اشخاص کسی مال میں حصہ دار بن جائیں جو وراثت یا کسی اور(جائز)طریقے سے انھیں حاصل ہوا یا اقساط میں انھوں نے اسے اکٹھا کیا اور پھر مشترکہ طور پر اسے صنعت اور زراعت میں لگائیں۔اس کو عرف میں شراکت کا نام دیا جاتا ہے اور اس کی درج ذیل اقسام ہیں: ٭ شرکۃ العنان: دو یا زیادہ اشخاص مشترکہ مال میں منافع حاصل کرنے کے لیے کاروبار کرتے ہیں،اس طریقے پر کہ ہر ایک کو اس کے اصل حصے کی نسبت سے منافع ملے گا اور اگر خسارہ ہوا تو وہ بھی اسی نسبت سے حصہ داروں پر تقسیم ہو گا اور ہر ایک کو اس مال میں تصرف کرنے کا حق حاصل ہے،اپنی طرف سے بذات خود بھی اور اپنے شرکاء کی طرف سے نمائندہ ہونے کی صورت میں بھی۔اسی طرح خرید و فروخت،اور لین دین میں بھی سب مجاز ہوں گے اور ہر ایک اسی مشترکہ مال کے قرضہ جات کا مطالبہ کر سکے گا۔مال میں اگر کوئی عیب پایا گیا تو ہر ایک اسے رد کرنے کا مجاز ہو گا۔مختصر یہ کہ کمپنی کے فائدے میں جو بھی معاملہ ہو گا،ہر شریک اسے سرانجام دے سکے گا۔ ٭ شرکۃ العنان کی شرائطِ صحت: 1: مذکورہ اشتراک صرف مسلمانوں کے درمیان ہو،اس لیے کہ ہو سکتا ہے کہ کافر سودی کاروبار کرے یا اس میں حرام مال شامل کر دے ہاں،اگر کمپنی کے اموال میں خرید و فروخت کی ذمہ داری مسلمان کے ہاتھ میں ہے تو غیر مسلم کے حصہ دار ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے،اس لیے کہ اس صورت میں حرام مال کے شامل ہونے کا اندیشہ نہیں ہے۔ 2: اصل مال معلوم ہو اور اسی طرح حصہ داروں کے اموال کے حصے بھی معلوم ہوں،اس لیے کہ نفع و نقصان کی تقسیم اسی بنیاد پر ہو گی۔اگر اصل مال یا حصہ داروں کے حصص کا تعین نہ ہو تو اس طرح ایک دوسرے کے اموال حرام ذرائع سے کھانے کے امکانات پیدا ہو جائیں گے،جبکہ یہ حرام ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُم بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ﴾’’اپنے مال آپس میں باطل ذریعے سے نہ کھاؤ۔‘‘[2] 3: منافع کی تقسیم معروف(اورحصص کے)انداز پر ہو،اس طرح نہ ہو کہ بھیڑ کے کاروبار کا منافع فلاں کا اور اون کا منافع دوسرے کا،اس لیے کہ اس میں غرر(جہالت اور مخاطرہ)ہے جو کہ حرام ہے۔ 4: اصل مال نقدی کی صورت میں جمع ہو گا،اگر کسی کے پاس سامان ہے اور وہ اشتراک کرنا چاہتا ہے تو سامان بیچ کر
Flag Counter