Maktaba Wahhabi

554 - 692
((مَالَکَ وَلَھَا،مَعَھَا سِقَائُ ھَا وَحِذَائُ ھَا،تَرِدُ الْمَائَ وَتَأْکُلُ الشَّجَرَ حَتّٰی یَلْقَاھَا رَبُّھَا)) ’’تجھے اس سے کیا سروکار،پانی کے لیے اس کے پاس مشکیزہ ہے اور اس کے پاؤں مضبوط ہیں۔تالاب سے پانی حاصل کرے گا،درخت کے پتے کھائے گا،یہاں تک کہ اس کا مالک(آ کر)اسے پکڑ لے گا۔‘‘[1] ٭ لقطہ کا تحریری نمونہ: ’’فلاں اقرار کرتا ہے کہ مؤرخہ فلاں،سال و ماہ فلاں کو فلاں جگہ سے ایک گم شدہ تھیلی ملی ہے۔جس میں اتنی چیز ہے،اس نے اسی وقت اس کا اعلان کیا اور اسی جگہ،بازاروں،سڑکوں اور مساجد میں متواتر کئی دن اور پھر کئی ماہ جو پورے سال سے زائد بنتے ہیں،اس کی تشہیر کرتا رہا ہے مگر کسی نے بھی اس کا مطالبہ نہیں کیا،مجھے اپنی موت کا ڈر ہے۔میں اس تحریر پر گواہ بنا رہا ہوں کہ میں نے یہ گم شدہ چیز پائی ہے جو میرے قبضے اور کنٹرول میں ہے،اگر کوئی بعد میں اس کا مالک آ جائے اور اپنی ملکیت کا ثبوت مہیا کر دے تو یہ اس کے حوالے کر دی جائے اور اس طرح شرعی طریقے سے اس کے قبضے میں دے کر راقمِ تحریر اس کی ذمہ داری سے بری ہو جائے گا۔‘‘ مورخہ... ٭ لقیط کا بیان: وہ بچہ جو کسی جگہ پھینکا ہوا پایا گیا،اس کے نسب کا کسی کو پتہ نہ ہو اور نہ کوئی اس کا مدعی بنتا ہو کہ یہ میرا ہے۔ایسا بچہ ’’لقیط‘‘ کہلاتا ہے۔ ٭ لقیط کا حکم: مسلمانوں میں سے کوئی ایک صاحب حیثیت شخص اسے حاصل کر کے اس کی تربیت و کفالت اپنے ذمے لے لے،سب کی ذمہ داری پوری ہو جائے گی۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے:﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ﴾’’اور نیکی و تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرو۔‘‘[2] اور اس لیے بھی کہ یہ قابل احترام بے قصور جان ہے اور اس کی حفاظت ضروری ہے۔ ٭ لقیط کے احکام: 1: اسے حاصل کرنے والا اس کے ملنے پر گواہ بنا لے اور اگر مال و متاع اس کے ساتھ ہے تو اس پر بھی کوئی شاہد مقرر کرے۔ 2: اگر یہ بچہ اسلامی شہروں میں سے کسی شہر سے ملا ہے تو وہ مسلمان متصور ہو گا،چاہے ان میں غیر مسلم بھی رہتے ہوں۔ 3: اگر اس بچے کے ساتھ مال بھی ملا ہے تو اسے اس پر خرچ کیا جائے،مال نہیں ہے تو مسلمانوں کے بیت المال سے اخراجات پورے کیے جائیں،اگر بیت المال کا انتظام نہیں ہے تو مسلمانوں کی جماعت پر اس کا خرچ واجب ہے۔ 4: ’’لقیط‘‘ اگر مر جائے تو بیت المال اس کا وارث ہے،قتل ہو جائے تو اس کی دیت بیت المال میں جمع ہو گی اور قصاص و دیت میں امام المسلمین اس کا متولی ہے،چاہے قصاص لے اور چاہے دیت وصول کرے اور بیت
Flag Counter