Maktaba Wahhabi

58 - 692
اس نے دونوں جہانوں میں بدبختی کی وعید سنائی ہے۔یہی وہ واحد کتاب ہے جس کے بارے میں اللہ نے ضمانت دی ہے کہ اس میں کمی بیشی اور تبدیلی نہیں ہو سکتی اور یہ دنیا میں قیامت تک برقرار رہے گی۔درج ذیل نقلی و عقلی دلائل سے ہم ان دعووں کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔ کتاب وسنت سے دلائل: 1:اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے ہمیں قرآنِ پاک میں خبر دی ہے:﴿تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَىٰ عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًا﴿١﴾ ’’بہت بابرکت ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے پر فرقان(قرآن)اتارا،تاکہ وہ جہان والوں کے لیے ڈرانے والا ہو۔‘‘[1] اور فرمایا:﴿نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ بِمَا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ هَـٰذَا الْقُرْآنَ وَإِن كُنتَ مِن قَبْلِهِ لَمِنَ الْغَافِلِينَ﴿٣﴾ ’’(اے پیغمبر!)ہم اس قرآن کے ذریعے سے جو ہم نے تمھاری طرف بھیجا ہے،بہترین اسلوب میں ایک قصہ بیان کرتے ہیں اوریقیناتم اس سے پہلے بے خبر تھے۔‘‘[2] مزید فرمایا:﴿إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرَاكَ اللّٰهُ ۚ وَلَا تَكُن لِّلْخَائِنِينَ خَصِيمًا﴿١٠٥﴾ ’’(اے پیغمبر!)بے شک ہم نے آپ پر سچی کتاب نازل کی ہے تاکہ آپ اللہ تعالیٰ کی ہدایات کے تحت لوگوں میں فیصلہ کریں اور خیانت کرنے والوں کے حمایتی نہ بنیں۔‘‘[3] نیز فرمایا:﴿يَا أَهْلَ الْكِتَابِ قَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ كَثِيرًا مِّمَّا كُنتُمْ تُخْفُونَ مِنَ الْكِتَابِ وَيَعْفُو عَن كَثِيرٍ ۚ قَدْ جَاءَكُم مِّنَ اللّٰهِ نُورٌ وَكِتَابٌ مُّبِينٌ﴿١٥﴾يَهْدِي بِهِ اللّٰهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلَامِ وَيُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِهِ وَيَهْدِيهِمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ﴿١٦﴾ ’’اے اہل کتاب!تمھارے پاس ہمارا رسول آچکا ہے جو کچھ تم کتاب میں سے چھپاتے تھے،وہ اس میں سے بہت سی باتیں تمھیں کھول کھول کر بتا دیتا ہے اور بہت سی چیزوں سے درگزر کرتا ہے۔تمھارے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے روشنی اور واضح کتاب آچکی ہے،جس کے ذریعے سے اللہ ان لوگوں کو سلامتی کی راہوں کی ہدایت دیتا ہے جو اس کی رضا کے کام کرتے ہیں اور اپنے حکم سے انھیں تاریکیوں سے نکال کر نور(ایمان)کی طرف لاتا ہے اور سیدھے راستے پر چلاتا ہے۔‘‘[4] ارشادِ عالی ہے:﴿فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَىٰ﴿١٢٣﴾وَمَنْ أَعْرَضَ عَن ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَىٰ﴿١٢٤﴾
Flag Counter