Maktaba Wahhabi

111 - 125
کے اعتبار سے تیسرا قرار دیا ہے،یعنی تیسرا بت جو پہلے کے دونوں بتوں سے کم درجہ کا ہے،اور قولہ: ’’الأخری‘‘ متاخر اور بے حیثیت کے معنی میں ہے،لیکن ابن عادل کا کہنا ہے کہ یہ محل نظر ہے۔(حاشیۃ الجمل سے اختصار کے ساتھ) ﴿وَإِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئاً﴾ أي عن العلم فیما المطلوب فیہ العلم (۱۰۷۶ /۴۳۸) ٭ اصل نسخہ میں(أي عن العلم،کی جگہ)لاعن العلم درج ہے،شاید وہ ’’لایغني‘‘ تھا اور ’’یغني‘‘ سا قط ہوگیا،اور تمام نسخوں میں ’’لا‘‘ کے حذف کے ساتھ ہے۔ سورۃ القمر ﴿اقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ﴾ ۔۔۔وقد سئلہا فقال اشہدوا،رواہ الشیخان(۱۰۷۹ /۴۴۰) ٭ بخاری(۳۸۶۹)مسلم(۲۸۰۰) ﴿فَتَوَلَّ عَنْہُمْ یَوْمَ یَدْعُ الدَّاعِ۔۔۔۔﴾ وناصب ’’یوم‘‘:’’یخرجون‘‘ بعد (۱۰۸۰ /۴۴۰) ٭ یعنی وہ ’’یخرجون‘‘جو اس آیت کے بعد آرہا ہے،یعنی:یخرجون من الأجداث یوم یدع الداع۔ ﴿تَجْرِیْ بِأَعْیُنِنَا۔۔۔۔﴾ بمرأی منا،أی محفوظۃ (۱۰۸۱ /۴۴۱) ٭ سورہ طہ کی آیت نمبر(۳۹)کی تفسیر اور اس کا حاشیہ ملاحظہ ہو۔ ﴿أَکُفَّارُکُمْ خَیْرٌ مِّنْ أُوْلَئِکُمْ۔۔۔۔﴾ المذکورین من قوم نوح إلی فرعون فلم یعذبوا(۱۰۸۴ /۴۴۲) ٭ حاشیۃ الجمل میں ہے :(فلم یعذبوا)عطف علی خبر المنفی
Flag Counter