Maktaba Wahhabi

19 - 125
تفسیر جلالین : ایک تعارف تفسیر جلالین کو امام جلال الدین محلی اور امام جلال الدین سیوطی نے تالیف کیا ہے،حسن اتفاق سے دونوں مصنفین جلال الدین کے لقب سے ملقب تھے،چنانچہ اسی(لقب)کی طرف نسبت کرکے اس کتاب کو تفسیر جلالین کہا جاتا ہے،پہلے ان دونوں مصنفین کا مختصر تعارف ملاحظہ ہو: ۱ - امام جلال الدین محلی(۷۹۱ ھ- ۸۶۴ ھ) نام ونسب : محمد بن احمد بن محمد بن ابراہیم محلی شافعی،لقب : جلال الدین پیدائش : مصر میں ۷۹۱ھ میں پیدا ہوئے۔ تعلیم: آپ کے اساتذہ میں محمود اقصرائی،برھان بیجوری،شمس بساطی او رعلاء بخاری وغیرہ قابل ذکر ہیں،ان اساتذہ سے آپ نے نحو وصرف،فقہ واصول،علم کلام ومنطق اور دیگر علوم وفنون میں رہنمائی اور مہارت حاصل کی،آپ حد درجہ ذہین تھے،ساتھ ہی بڑے متقی اور زاہد آدمی تھے،حق بات کہنے سے کبھی نہ چوکتے نہ کسی کا خوف کرتے،امراء وحکام سے دور رہتے تھے لیکن ان سے بھی حق بات کہنے سے دریغ نہیں کرتے تھے۔ آپ نے متعدد کتابیں تصنیف فرمائیں جو بہت مقبول ہوئیں،یہ کتابیں عام طور سے مختصر مگر منقح اور سہل العبارۃ ہیں،چند کتابوں کے نام یہ ہیں: ۱ - شرح جمع الجوامع فی الأصول ۲ - شرح الورقات فی الأصول ۳ - شرح المنھاج فی فقہ الشافعیۃ
Flag Counter