Maktaba Wahhabi

194 - 292
صبر کی روشنی 1۔ حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (من یصبر یصبرہ اللّٰہ ولم یعطوا عطاء خیرا و اوسع من الصبر۔)[1] ’’جو شخص صبر کرتا ہے اللہ اس کو صبر دے دیتا ہے۔ لوگ صبر سے زیادہ وسیع اور زیادہ بہتر کوئی چیز عطا نہیں کیے گئے۔‘‘ 2۔حضرت ابوثعلبہ الخشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((ان من ورائکم ایام الصبر، صبر فہین مثل قبض علی الجمر، للعامل فیہن مثل اجر خمسین یعملون مثل عملہ))[2] وزادنی غیرہ: قالوا یا رسول اللہ، اجر خمسین منہم؟ قاص: ((اجر خمسین منکم۔))[3] ’’تمہارے اخیر زمانہ میں صبر کے ایسے دن آئیں گے کہ ان میں صبر کرنا مٹھی میں انگار لینے کی مثل ہوگا۔ اس وقت جو دین پر عمل کرے گا اس کا عمل پچاس گنا اجر وثواب میں زیادہ ہوگا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا اس زمانہ کے پچاس لوگوں کے اجر کے برابر اس کو ثواب ملے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے پچاس آدمیوں کے برابر اس کو ثواب ملے گا۔‘‘
Flag Counter