Maktaba Wahhabi

34 - 292
صبر کےدرجات صبر کی دو اقسام ہیں، جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے: 1۔اضطراری 2۔اختیاری پہلی قسم:…اختیاری صبر اضطراری صبر سے کامل ہے، کیونکہ اضطراری میں انسان کے ساتھ جانور وغیرہ بھی شریک ہیں۔ اسی وجہ سے یوسف علیہ السلام کا عزیز کی بیوی کی اطاعت اور فرماں برداری سے اجتناب اورپھر قیدو بند کی صعوبتوں پر صبر کرنا ان کے بھائیوں کے صبر سے اعلیٰ و عمدہ ہے جب کہ ان کو باپ اور بیٹے کے درمیان جدائی ڈالنے کی وجہ سے جو تکلیفیں آئی تھی اس پر جو انھوں نے صبر کیا تھا۔ دوسری قسم:… اللہ تعالیٰ کی طرف سے عزت، بلندی، بادشاہت اور حکومت کے عطا کرنے پر صبر، جیسا کہ ابراہیم خلیل اللہ، نوح، اور خاتم الانبیاء علیہم السلام نے اللہ کی طرف دعوت دینے اور اللہ کے دشمنوں کے خلاف جہاد کرنے پر صبر کیا۔ اسی وجہ سے انھیں اولوالعزم کا نام دیا گیا۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی طرح صبر کرنے کا حکم دیا گیا۔ (فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ أُولُو الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ) (الاحقاف:35) ’’پس صبر کر جس طرح پختہ ارادے والے رسولوں نے صبر کیا۔‘‘ اولوالعزم پیغمبر درج ذیل ہیں : نوح، ابراہیم، موسیٰ، عیسیٰ اور محمد علیہم السلام ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے یونس علیہ السلام کی مشابہت سے منع فرما دیا کیونکہ وہ اولوالعزم پیغمبروں کی طرح صبر نہ کر سکے، جیسا کہ ابن عباس رضی اللہ عنھما وغیرہ کا قول ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : (فَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ ٱلْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ) (القلم:48)
Flag Counter