Maktaba Wahhabi

41 - 292
معزز اور گھٹیا لوگوں کے صبر میں فرق 1۔معزز شخص کا صبر: ہر شخص لازمی طور پر صبر کرتا ہے یا تو اپنے اختیار سے یا مجبوراً معزز شخص اپنے اختیار سے اور یہ جانتے ہوئے صبر کرتا ہے کہ صبر کا انجام اچھا ہے اور اس کے صبر پر اس کی تعریف ہوگی اور بے صبری پر مذمت ہو گی۔ اور یہ بھی جانتا ہے کہ بے صبری سے اس کی چیز اسے واپس نہیں ملے گی۔ وہ اس کو کسی صورت حاصل نہیں کرسکتا جب تک وہ چیز اس کے مقدر میں نہیں ہے اور بے صبری کا نقصان صبر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ عقل مندوں کا قول ہے:’’ عقل مند آدمی مصیبت کے وقت وہ کام کرتا ہے جس کام کو بے وقوف شخص ایک مہینے بعد کرتا ہے۔‘‘ 2۔ گھٹیا شخص کا صبر : وہ مجبوری میں بے صبری کرتا ہے اور آہ و بکا کرتا ہے۔ یہ نہیں دیکھا میرا اس میں کوئی فائدہ ہے یہ اس طرح صبر کرنا ہے جس طرح وہ شخص صبر کرتا ہے جسے پٹائی کرنے کے لیے باندھا ہوا ہو اور وہ صبر کرتا ہے۔ معزز شخص اللہ کی اطاعت میں صبر کرتا ہے اور گھٹیا شخص شیطان کی اطاعت میں بے صبری کرتا ہے۔ گھٹیا شخص اپنی خواہشات کی پیروی کرتا ہے اور اللہ کی اطاعت پر بہت کم صبر کرتا ہے۔ شیطان کی اطاعت میں کثرت سے مال خرچ کرتا ہے اور اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتا۔ اپنے نفس کی خواہش اور اللہ کے دشمن کی رضا کے لیے مال خرچ کرتا ہے مشقت برداشت کرتا ہے۔ اللہ کے تقدس کے بارے میں کوئی زبان درازی کرے تو صبر کرتا ہے لیکن اپنی عزت کا معاملہ ہو تو صبر نہیں کرتا۔ یہ گھٹیا ترین آدمی ہے جو اللہ کے ہاں معزز نہیں ہے۔ جب معزز لوگوں کو قیامت کے دن بلایا جائے گا تو یہ شخص ان کے ساتھ نہیں ہوگا۔
Flag Counter