Maktaba Wahhabi

44 - 292
نافرمانی سے بچانے والے چند اُمور 1 اللہ کی جلات و عظمت : اگر انسان اللہ جل جلالہ کی جلالت اور عظمت دل میں لے آئے کہ اللہ تعالیٰ اسے دیکھ رہا ہے تو وہ نافرمانی پر کبھی آمادہ نہیں ہو سکتا۔ 2 اللہ کی محبت کو دل میں جگہ دے اور اس محبت کی وجہ سے نافرمانی کو چھوڑ دے۔ محبت کرنے والا اپنے محبوب کا مطیع و فرمان بردار ہوتا ہے، کسی چیز کو چھوڑنا سب سے بہتر وہ ہوتا ہے جو محبت کی وجہ سے چھوڑا جائے، جیسا کہ سب سے افضل اطاعت محبت میں اطاعت کرنے والوں کی اطاعت ہے۔ محبت میں برائی کو چھوڑنا اور اطاعت کرنا اسے ڈر کی وجہ سے چھوڑنے اور اطاعت کرنے سے افضل ہے اور ان کے درمیان زمین و آسمان کا فرق ہے۔ 3 نعمت اور احسانات کو یاد کرے۔ معزز لوگ اچھائی کا بدلہ برائی سے نہیں دیتے بلکہ یہ گھٹیا لوگوں کا طریقہ ہے۔ 4 ناراضگی اور انتقام کو یاد کرے۔ جب انسان سرکشی کرتا ہے تو اللہ ناراض ہوتا ہے اور اگر اللہ ناراض ہو گیا تو اس کمزور بندے کو اس کے عذاب سے کون سی چیز بچا سکتی ہے؟ 5 ان انعامات کی محرومی کو یاد کرے جن سے وہ نافرمانی کی صورت میں محروم رہ جائے گا، اور شرعی طور پر یاعرف میں اس جرم کی وجہ سے جو برے الفاظ کہے جائیں گے انھیں یاد کرے اور کیسے چند لمحوں کی لذت کی وجہ سے ہمیشہ حوروں کی لذت سے محروم ہو جائے گا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جب انسان زنا کرتا ہے تو ایمان اس سے نکل جاتا ہے اور چھتری کی طرح سایہ کئے ہوئے ہوتا ہے، اگر وہ توبہ کرتا ہے تو ایمان واپس آجاتا ہے۔‘‘ صحیح بخاری میں حدیث ہے کہ ’’زانی جلتے تنور کے اندر ننگے ہوں گے کیونکہ انھوں نے
Flag Counter