Maktaba Wahhabi

65 - 292
دوسرے کو صبر کی وصیت کی اور ایک دوسرے کو رحم کرنے کی وصیت کی۔ یہی لوگ دائیں ہاتھ والے ہیں۔‘‘ یعنی اصحاب الیمین صبر کرنے والے اور ترس کھانے والے ہیں۔ 21۔ صبراور ارکانِ ایمان: اللہ تعالیٰ نے صبر کو ارکان اسلام اور ارکان ایمان میں سے ہر ایک کے ساتھ ذکر کیا ہے: (وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ) (البقرة:45) ’’اور صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو۔‘‘ اور فرمایا: (إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ) (هود:11) ’’مگر وہ لوگ جنھوں نے صبر کیا اور نیک اعمال کیے۔‘‘ مزید ارشاد ہے: (إِنَّهُ مَنْ يَتَّقِ وَيَصْبِرْ) (يوسف:90) ’’بے شک حقیقت یہ ہے کہ جو ڈرے اور صبر کرے۔‘‘ ان کے علاوہ دیگر آیات بھی اسی مفہوم کی موجود ہیں۔
Flag Counter