Maktaba Wahhabi

68 - 292
نے فلاں کے بیٹے کو فوت کر دیا ہے؟ وہ کہتے ہیں جی ہاں، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اس کے دل کا میوہ تم نے لے لیا ہے؟ وہ کہتے ہیں جی ہاں، تو پوچھتے ہیں میرے بندے نے کیا کہا؟ تو فرشتے کہتے ہیں، اے اللہ! اس نے تیری حمد بیان کی اور انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا ہے۔ اللہ تعالیٰ حکم دیتے ہیں، جنت میں اس کے لیے ایک محل تعمیر کرو اور اس کا نام بیت الحمد رکھو۔‘[1] 2۔بینائی سے محرومی پر صبر کا اجر: صحیح بخاری میں ہے… اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’جب میں بندے کو اس کی دو پیاری چیزوں سے آزماتا ہوں اور وہ صبر کرتا ہے تو میں اس کے بدلے میں اسے جنت عطا کرتا ہوں۔ ان دو پیاری چیزوں سے مراد آنکھیں ہیں۔‘‘[2] اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’جب میں بندے سے اس کی دو محبوب چیزیں لے لیتا ہوں تو اس کا بدلہ جنت کے سوا کچھ نہیں ہے۔‘‘[3] صحیح بخاری میں حدیث قدسی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ’’جب میں دنیا میں کسی بندے کی دو پیاری چیزیں لے لیتا ہوں اور وہ اس پر اجر کی امید رکھتا ہے تو اس کے لیے جنت پکی ہے۔‘‘ 3۔شدید بیماری پر صبر سے جنت کا حصول: اسی طرح صحیح بخاری میں ایک اور حدیث ہے۔ عطاء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے ابن عباس رضی اللہ عنھما نے کہا : کیا جنتی عورت دیکھنی ہے؟ میں نے کہا: کیوں نہیں، انھوں نے کہا : یہ کالی سی عورت، جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی تھی اور کہا تھا کہ مجھ پر غشی طاری ہو جاتی ہے اور میرا
Flag Counter