Maktaba Wahhabi

93 - 292
صبر اور شکر میں سے افضل کیا ہے؟ اس کے متعلق امام ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ کے تین اقوال ہیں : 1۔ صبر افضل ہے 2۔شکر افضل ہے 3۔ دونوں برابر ہیں جیسا کہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا قول ہے: ’’اگر صبر اور شکر دونوں اونٹ ہوتے تو میں پرواہ نہیں کرتا کہ جس پر چاہتا سوار ہو جاتا۔‘‘ یہاں ہم ہر فریق کے دلائل اور ان پر ہونے والے اعتراض کی وضاحت کریں گے۔ صبر کی شکر پر افضلیت والوں کے دلائل : اللہ تعالیٰ نے صبر اور اہل صبر کی تعریف کی ہے، اس کا حکم دیا ہے اور دنیا و آخرت کی بھلائی کو صبر سے معلق کیا ہے۔ قرآن میں اس کا نوے (90) جگہ ذکر ہوا ہے۔ پیچھے صبر کی فضیلت اور ان احادیث کا ذکر کیا گیا ہے جو دلالت کرتی ہیں کہ صبر شکر سے افضل ہے اور اس کی فضیلت کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث کہ ’’کھانا کھا کر شکر کرنے والا روزہ رکھ کر صبر کرنے والے کی طرح ہے‘‘ یہاں شاکر کو صابر سے تشبیہ دی گئی ہے، اور مسلمہ بات ہے کہ جس چیز کے ساتھ تشبیہ دی جاتی ہے وہ دوسرے سے اعلیٰ ہوتی ہے جیسے شراب پینے والا بت کی عبادت کرنے والے کی طرح ہے۔ صبر کے بارے میں قرآن و حدیث کی نصوص شکر کے مقابلے میں زیادہ آئی ہیں۔ جیسے نماز اور جہاد افضل ہیں اور ان کے بارے میں نصوص بھی زیادہ آئی ہیں، اور صبر کا تعلق دین کے ہر مسئلے سے ہے اسی وجہ سے فرمایا: ’’ایمان میں صبر کا وہ درجہ ہے جو جسم میں سر کا
Flag Counter