Maktaba Wahhabi

102 - 186
اہل وسوسہ کے جہان پر ایک نظر ٭…ایک بہن کہتی ہے کہ میں استانی ہوں میرے دل میں اپنے بیٹوں کے بارے میں شدید خوف والے وسوسے پیدا ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ میں رات کو کئی کئی مرتبہ اٹھ کر جھانکتی ہوں کہ وہ اپنے بستر پر موجود ہیں نہیں۔ ٭…اسی طرح یونیورسٹی کی ایک طالبہ کہتی ہے:میرے دل میں جو وسوسہ اکثر پیدا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ عنقریب مجھے بہت سخت بیماری دبوچنے والی ہے جس کی وجہ سے میں غمگین رہتی ہوں۔ میری یہ حالت کئی سالوں سے ہے۔ میں اپنے آپ کو تسلی دیتی ہوں کہ یہ وسوسہ ہے لیکن پھر بھی میں اس سے جان نہیں چھڑا سکی۔ اگر میں سفر کرنے کا ارادہ کروں تو شیطان وسوسہ ڈالتا ہے کہ تو اپنی منزل پر نہیں پہنچ پائے گی۔ اگر کوئی ورد کرنے کی کوشش کروں تو کہتا ہے کہ تو کبھی فلاح نہیں پا سکتی۔ اگر پڑھنے کی کوشش کروں تو خیال ڈالتا ہے کہ تو کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اگر عبادت کرنے کی کوشش کروں تو کہتا ہے کہ تیری عبادت قبول نہیں ہوگی کیوں کہ تو منافق ہے اور ریا کاری کرتی ہے۔ اسی طرح کے لاتعداد خیالات ہیں کہ جن کا سلسہ ٹوٹنے نہیں پاتا۔ ٭…ہائی سکول کا ایک طالب علم اپنی حالت بیان کرتے ہوئے کہتا ہے: وسوسہ کی وجہ سے میری حالت بہت خراب ہے۔ جب بھی میں کسی مریض کی عیادت کرتا ہوں یا کسی مرض کے بارے میں سنتا ہوں تو ہر وقت میرے ذہن میں یہی خیال رہتا ہے کہ وہ بیماری مجھے لگنے والی ہے۔ اس وجہ سے میںہمیشہ پریشانی کی حالت میں رہتا ہوں۔ ٭…ایک طالب علم کہتا ہے: مجھے اس بات کا علم ہے کہ میں شیطان کے ساتھ ایک طویل لڑائی لڑ رہا ہوں۔ ان شاء اللہ میں ضرور اس پر غالب آئوں گا۔ کئی مرتبہ اس نے خیال
Flag Counter